صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 3 سے 4 اکتوبر 2022 تک گجرات کا دورہ کریں گی۔ یہ صدر جمہوریہ ہند کے طور پر ان کا گجرات کا پہلا دورہ ہوگا۔
3 اکتوبر 2022 کو صدر جمہوریہ احمد آباد میں سابرمتی آشرم کا دورہ کرکے اپنی مصروفیات کا آغاز کریں گی۔ بعد ازاں دن میں وہ گاندھی نگر کے جی ایم ای آر ایس میں صحت، آبپاشی، پانی کی فراہمی اور بندرگاہ کی ترقی سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گی / سنگ بنیاد رکھیں گی۔ اسی شام، وہ گاندھی نگر میں حکومت گجرات کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔
4 اکتوبر 2022 کو صدر جمہوریہ گجرات یونیورسٹی کا خواتین کاروباریوں کے لیے ایک اسٹارٹ اپ پلیٹ فارم’ہرا سٹارٹ‘ لانچ کریں گی اور گجرات یونیورسٹی، احمد آباد میں تعلیم اور قبائلی ترقی سے متعلق مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گی/ سنگ بنیاد رکھیں گی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…