Categories: قومی

یوم آزادی کے موقع پر صدر جمہوریہ کا خطاب، ہندوستانی جمہوریت مضبوط ترین

نئی دہلی : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان تعطل پر تبصرہ کیے بغیر ہفتہ کے روز کہا کہ ہندوستانی جمہوریت طاقتور ہے اور پارلیمانی نظام پر مبنی ہے، جس میں پارلیمنٹ کو جمہوریت کا مندر شمار کیا جاتا ہے۔ صدر رام ناتھ کووند نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کے معماروں نے عوام کے ضمیر پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور 'ہم ہندوستان کے لوگ' اپنے ملک کو ایک طاقتور جمہوریت بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "پچہتر سال پہلے جب ہندوستان نے آزادی حاصل کی تھی، تب بہت سے لوگوں کو خدشہ تھا کہ ہندوستان میں جمہوریت کامیاب نہیں ہوگی۔ ایسے لوگ شاید اس حقیقت سے بے خبر تھے کہ قدیم زمانے میں جمہوریت کی جڑیں ہندوستان کی اس سرزمین میں پنپ چکی تھیں۔ اور جدید دور میں بھی ہندوستان بلا امتیاز تمام بالغ افراد رائے دہی حق کا دینے میں متعدد مغربی ممالک سے آگے رہا ہے"۔

صدرجمہوریہ کووند نے کہا کہ "جب ہم اپنی جمہوریت کے گزشتہ 75 برسوں کے سفر پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے ترقی کی راہ پر ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ مہاتما گاندھی جی نے ہمیں سکھایا کہ غلط سمت میں تیز قدم اٹھانے سے بہتر ہے کہ صحیح سمت میں سست مگر ٹھوس قدم اٹھائیں۔ عالمی برادری متنوع روایات سے مالا مال ہندوستان کی سب سے بڑی اور متحرک جمہوریت کی شاندار کامیابی کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارا ملک، بہت سے دوسرے ممالک کی طرح، بیرونی حکمرانی کے دوران بہت زیادہ ناانصافیوں اور مظالم کا شکار ہوا۔ لیکن ہماری خصوصیت یہ تھی کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں ہندوستان کی تحریک آزادی سچ اور عدم تشدد کے اصولوں پر مبنی تھی۔ انہوں نے اور دیگر تمام قومی ہیروز نے نہ صرف ہندوستان کو نوآبادیاتی حکمرانی سے آزاد کرنے کا راستہ دکھایا بلکہ قوم کی تعمیر نو کا روڈ میپ بھی پیش کیا۔ انہوں نے ہندوستانی اقدار اور انسانی وقار کی بحالی کے لیے بھی بہت کوششیں کیں۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملک کے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ جلد سے جلد پروٹوکول کے مطابق ویکسین لیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا ، گزشتہ سال تمام لوگوں کی غیر معمولی کوششوں سے ہم انفیکشن کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ ہمارے سائنسدانوں نے بہت کم وقت میں ویکسین کی تیاری کا مشکل کام مکمل کر لیا ہے۔ لہذا ، اس سال کے شروع میں ہم سب اعتماد سے بھرپور تھے کیونکہ ہم نے تاریخ کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم شروع کی تھی۔ بہر حال کورونا وائرس کی نئی شکلوں اور دیگر غیر متوقع وجوہات کے نتیجے میں ہمیں دوسری لہر کے خوفناک وبا کا سامنا کرنا پڑا۔

صدر جمہوریہ کووند نے کہا کہ یہ وائرس ایک پوشیدہ اور طاقتور دشمن ہے جسے سائنس قابل تعریف رفتار سے نمٹ رہی ہے۔ ہم مطمئن ہیں کہ ہم اس وبائی مرض میں جتنی جانیں کھو چکے ہیں اس سے کہیں زیادہ جانیں بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔یہ ہمارے اجتماعی عزم کا نتیجہ ہے کہ ہم دوسری لہر میں کمی کو دیکھنے کے قابل ہوئے ہیں۔ تمام خطرات اٹھاتے ہوئے کورونا کی دوسری لہر میں جان لیوا وبا پر قابو پانے میں ہمارے ڈاکٹروں ، نرسوں ، ہیلتھ ورکرز ، ایڈمنسٹریٹرز اور دیگر کورونا وارئیروں کی کوششوں کا ثمرہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago