وزیر اعظم نریندر مودی آج کی صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سکندرآباد-وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔یہ ٹرین آٹھویں وندے بھارت ایکسپریس ہوگی جسے ہندوستانی ریلوے نے تیلگو بولنے والی ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں کو نئے سال کے تحفے کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
یہ پہلی وندے بھارت ٹرین ہوگی جو دو تلگو بولنے والی ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو جوڑتی ہے اور تقریباً 700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ ٹرین تلنگانہ میں ورنگل ، کھمم اور آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ اور راجمندری اسٹیشنوں پر رکے گی۔وندے بھارت ایکسپریس ایک دیسی ڈیزائن ہے۔ ٹرین جدید ترین مسافروں کی سہولیات سے لیس ہے اور ریل کے مسافروں کو تیز آرام دہ اور آسان سفر کا تجربہ فراہم کرے گی۔
ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو عملی طور پر اس کا افتتاح کریں گے۔ سکندرآباد اسٹیشن پر افتتاحی پروگرام میں وزیر ریلوے اشون ویشنو ، مرکزی وزیر سیاحت جی۔ کشن ریڈی اور تلنگانہ کے ریاستی وزراء ، مقامی ایم ایل ایز اور ریلوے کے اعلیٰ عہدیداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
ساؤتھ سینٹرل ریلوے کی طرف سے جاری کردہ ایک اور پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ وندے بھارت ٹرین ہفتے میں 6 دن چلے گی اور دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان تیز تر رابطہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ٹرین کی باقاعدہ خدمات افتتاح کے دوسرے دن یعنی 16 جنوری سے شروع ہو جائیں گی جس کے لیے بکنگ 14 جنوری سے شروع ہو گی۔ٹرین نمبر 20833 وشاکھاپٹنم – سکندرآباد وندے بھارت ایکسپریس صبح 5.45 بجے وشاکھاپٹنم سے روانہ ہوگی اور دوپہر 2.15 بجے سکندرآباد پہنچے گی۔ ٹرین نمبرای ایکس جی 20834 سکندرآباد – وشاکھاپٹنم سکندرآباد سے دوپہر 3:00 بجے روانہ ہوگی اور 11:30 بجے وشاکھاپٹنم پہنچے گی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…