Categories: قومی

وزیراعظم مودی لمبنی (نیپال) کا دورہ کرنے کے لیے جائیں گے کشی نگر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کشی نگر، 11 مئی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم نریندرمودی بدھ پورنیما کے موقع پر 16 مئی کو کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے لمبینی (نیپال) کے لیے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم دہلی سے فضائیہ کے خصوصی طیارے میں روانہ ہوں گے اور کشی نگر ہوائی اڈے پر اتریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کشی نگر ضلع انتظامیہ اس سفر کو لے کر تیاریوں میں مصروف ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انتظامیہ کو اعلیٰ سطح سے تیاریاں مکمل کرنے کے احکامات بھی مل چکے ہیں۔ گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ استقبال کی رسمی کارروائیوں کے بعد وزیراعظم فضائیہ کے خصوصی ہیلی کاپٹر میں لمبینی کے لیے روانہ ہوں گے۔ ضلع انتظامیہ نے اس دورے کے لیے سیکورٹی سخت کر دی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ضلع مجسٹریٹ ایس راجلنگم نے ضلع کے تمام محکموں کے افسران کو اپنی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے ایئرپورٹ کے اندر اور باہر سیکورٹی کی تیاری شروع کردی ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے وزیراعظم کے فضائی بیڑے کی محفوظ لینڈنگ اور ٹیک آف، فضائی بیڑے کی پارکنگ، مہمان نوازی، استقبال وغیرہ کی تیاری شروع کردی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago