اقوام متحدہ/واشنگٹن/لندن/آکلینڈ ، 30 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام’من کی بات‘ کے 100ویں ایپی سوڈ کو پوری دنیا سے جوش و خروش کے ساتھ مثبت ردعمل مل رہا ہے۔
ہندوستان کے علاوہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر سمیت دنیا کے کئی ممالک میں براہ راست نشریات کی گئیں۔ یونیسکو کے سربراہ بھی اس کا حصہ بنے اور پی ایم مودی کے ساتھ ہم وطنوں کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا۔
نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں100 سالہ رام بن نے ہندوستانی باشندوں کے ساتھ 100 ویں قسط کوسنا۔ یہاں سے ایک تصویر منظر عام پر آئی ، جس میں بزرگ رام بین وزیراعظم کی تصویر کو چھو کرانہیں آشیرواد دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے اتوار کو یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے کے ساتھ اپنے ماہانہ ریڈیو نشریات ’من کی بات ‘ کے 100ویں ایپی سوڈ میں بات چیت کی۔ یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل نے’ من کی بات‘ کے شاندار سفر کے لیے نہ صرف ہم وطنوں کو مبارکباد دی ، بلکہ ہندوستان میں تعلیم اور ثقافتی تحفظ پر سوالات بھی پوچھے۔
یونیسکو کے سربراہ نے کہا ’ یونیسکو اور ہندوستان کی طویل مشترکہ تاریخ ہے۔ ہمارے مینڈیٹ کے تمام شعبوں – تعلیم ، سائنس ، ثقافت اور معلومات میں ہمارے ساتھ ایک بہت مضبوط شراکت داری ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نیو جرسی،یو ایس اے میں ہندوستانی باشندوں کے ساتھ ’من کی بات‘ کا 100 واں ایپی سوڈ سن رہے ہیں۔ اس کا اہتمام فیڈریشن آف انڈین کی جانب سے نیویارک میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے کیا تھا۔
ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر خارجہ نے کہا’ یہ ایک اہم دن ہے اور ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے ایک جذباتی دن ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…