قومی

وزیراعظم نریندرمودی نےاترپردیش روزگارمیلہ سے خطاب کیا

 نئی  تقرری 9 ہزار خاندانوں میں خوشی لائے گی اور یوپی میں تحفظ کے احساس کو بڑھا دے گی:وزیر اعظم جناب نریندر مودی
نئی دلی۔ 26؍ فروری

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اتر پردیش حکومت کے روزگار میلے سے خطاب کیا۔ میلے میں، یوپی پولیس میں سب انسپکٹرز اور ناگرک پولیس، پلاٹون کمانڈروں اور فائر ڈپارٹمنٹ کے سیکنڈ آفیسرز کے مساوی عہدوں کے لیے براہ راست بھرتی کرنے والوں کو تقرری خط فراہم کیے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں تقریباً ہر ہفتے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں روزگار میلہ سے خطاب کرنے کا موقع مل رہا ہے اور ملک کو مسلسل بہت سے باصلاحیت نوجوان مل رہے ہیں جو حکومتی نظام میں نئی سوچ اور استعداد لاتے ہیں۔

آج یوپی روزگار میلہ کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے 9 ہزار خاندانوں کو خوشی ملے گی اور اس سے اتر پردیش میں تحفظ کا احساس بڑھے گا کیونکہ نئی بھرتیوں سے ریاست میں پولیس فورس مضبوط ہوگی۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ 2017 سے یوپی پولیس میں 1.5 لاکھ سے زیادہ نئی تقرریوں کے ساتھ، موجودہ نظام کے تحت ملازمت اور سیکورٹی دونوں میں بہتری آئی ہے۔

جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ آج، اتر پردیش اس کے امن و امان اور ترقی کے رجحان کے لیے پہچانا جاتا ہے، جو مافیا کی سابقہ تصویر اور امن و امان کی تباہ حال صورتحال سے بہت دور ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس سے روزگار، کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ڈبل انجن والی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے نئے ہوائی اڈوں، مال بردار راہداری، نئے دفاعی راہداری، نئے موبائل مینوفیکچرنگ یونٹس، جدید آبی گزرگاہوں، ایک نئے انفراسٹرکچر کی فہرست دی جو روزگار کے بے مثال مواقع فراہم کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یوپی میں سب سے زیادہ ایکسپریس وے ہیں اور ہائی ویز کو مسلسل تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ نہ صرف روزگار پیدا کررہے ہیں بلکہ ریاستوں میں مزید پروجیکٹوں کی راہ ہموار کررہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ریاست کی طرف سے سیاحت کو فروغ دینے سے روزگار میں اضافہ ہوا ہے۔

 جناب مودی نے حالیہ گلوبل انوسٹر سمٹ میں پرجوش ردعمل کو بھی نوٹ کیا اور یہ بھی بتایا کہ اس سے ریاست میں روزگار کیسے بڑھے گا۔ پی ایم مودی  نے کہا کہ سیکورٹی اور روزگار کی مشترکہ طاقت نے یوپی کی معیشت کو نئی تحریک دی ہے۔

انہوں نے مدرا اسکیم، ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اسکیم، پھلتے پھولتے ایم ایس ایم ای اور متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے تحت 10 لاکھ روپے تک کے ضمانتی قرضوں کا حوالہ دیا۔

نئے تقرریوں سے وزیر اعظم نے نئے چیلنجز اور ذمہ داریوں کے بارے میں بات کی اور ان سے کہا کہ وہ ان میں سیکھنے والے کو زندہ رکھیں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنی شخصیت کی نشوونما، ترقی اور علم پر کام کرتے رہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب آپ اس سروس پر آتے ہیں تو آپ کو پولیس کی طرف سے ‘ ڈنڈا’ ملتا ہے، لیکن   بھگوان نے آپ کو دل بھی دیا ہے۔ اس لیے آپ کو حساس ہونا پڑے گا اور سسٹم کو حساس بنانا ہو گا۔

 انہوں نے اس ٹریننگ پر بھی توجہ مرکوز کی جو کہ حساسیت اور جدید شعبوں جیسے سائبر کرائمز، فرانزک سائنس کو بہتر بنائے گی تاکہ سمارٹ پولیسنگ کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ نئے بھرتی ہونے والوں پر سیکورٹی اور معاشرے کو سمت دینے دونوں کی ذمہ داری ہوگی۔ “آپ لوگوں کی خدمت اور طاقت دونوں کے عکاس ہو سکتے  ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago