Categories: قومی

وزیر اعظم نریندرمودی کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدی تقریب سے خطاب کل

وزیر اعظم نریندرمودی کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدی تقریب سے خطاب کل

Prime Minister Narendra Modi addresses AMU's centenary celebrations tomorrow

علی گڑھ، 21 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

مذکورہ پروگرام کو لے کراے ایم یو میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزیر اعظم آن لائن تقریب میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ پروگرام میں شریک ہوں گے جو صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

وزیراعظم کا آن لائن خطاب 10 بج کر 50 منٹ

طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیراعظم کا آن لائن خطاب 10 بج کر 50 منٹ کے قریب شروع ہوگا۔ پروگرام کے تعلق سے اے ایم یو کیمپس میں جگہ جگہ صدی تقریبات سے متعلق پروگرام کے ہوڈنگس بھی لگائے گئے ہیں بالخصوص احتیاطی تدابیر سے جہاں جہاں ہوڈنگ لگائے گئے ہیں وہاں پولیس اہلکاروں کے ساتھ پراکٹر ٹیم بھی مستعدہے۔

وہیں دوسری جانب اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر سعود علی خاں، پروفیسر ایف ایس شیرانی، پروفیسر ضمیر، پروفیسر روبی انجم، پروفیسر تفسیر علی، ڈاکٹر فاروق ڈار، ڈاکٹر بلال تفسیر اور دیگر افراد نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندستانی طریق ہائے علاج کی ہمیشہ حوصلہ افزائی

”وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندستانی طریق ہائے علاج کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ یونیورسٹی اور اجمل خاں طبیہ کالج کی ترقی اور نشو و نما کے لیے خصوصی مالی تعاون فراہم کریں گے۔‘‘

اے ایم یو کی صدی تقریب میں وزیر اعظم کی بطور مہمان خصوصی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے تدریسی اور غیرتدریسی عملہ کے اراکین نے امید ظاہر کی کہ اس قدم سے کالج اور یونیورسٹی کو تعلیمی اور مالی اعتبار سے فائدہ ہوگا۔

اس موقع پر دیگر اساتذہ کا کہنا ہے کہ  قانونی اعتبار سے وائس چانسلر یونیورسٹی کے سربراہ اور وزیراعظم ملک کے سربراہ ہیں۔ وائس چانسلر نے ورچوئل پروگرام میں ملک کے سربراہ کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کرکے دور اندیشی اور بہتر حکمت عملی کا ثبوت دیا ہے۔

یونیورسٹی ایکٹ کے اعتبار سے اور مرکزی حکومت کے تعاون سے ہی چلتی ہے۔ حکومت کی توجہ اور تعاون سے ہی مسلم یونیورسٹی کو ترقی مل سکتی ہے ۔

وزیر اعظم کی 100 سالہ جشن میں ورچوئل شرکت

اس لیے وزیر اعظم کی 100 سالہ جشن میں ورچوئل شرکت کی ان کی تقریر سے پہلے ہی مخالفت اور تنقید مناسب نہیں ہے، ہاں یہ الگ بات ہے کہ اگر مسلم یونیورسٹی کی ترقی وتوسیع کے لیے وزیراعظم نے کوئی اعلان نہیں کیا تو اور عملی اقدام نہیں کیا تو جمہوریت میں جمہوری انداز میں مخالفت کرنا تو عوام کا حق ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago