Categories: قومی

وزیر اعظم نریندر مودی یوپی مشن پر علی گڑھ پہنچے، راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کے ماڈل کا مشاہدہ کیا

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(Aligarh Muslim University) کا نام بدل کر راجہ مہندر پرتاپ سنگھ(Raja Mahendra Pratap Singh University) کے نام پر رکھنے کی بی جے پی کے پرانے مطالبہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی(PM Narendra Modi) منگل کو مجاہد آزادی کے نام پر اے ایم یو کے بغل میں بننے والی ایک نئی یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھی۔ اس دوران گورنر آنندی بین پٹیل، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ، نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم دنیش شرما موجود رہے۔ اس کے ساتھ ہی نریندر مودی علی گڑھ میں اترپردیش ڈیفنس انڈسٹریل کاریڈور اور راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماڈل کا بھی مشاہدہ کیا۔

علی گڑھ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا بحران میں وزیر اعظم مودی نے زندگی اور رزق دونوں پر زور دیا ارو اسے بچانے کا کام کیا۔ راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کول تحصیل کے لوڈھا اور موسیر پور کریم جرولی گاوں کی 92 ایکڑ سے زیادہ پر محیط زمین پر تعمیر کی جائے گی۔ علی گڑھ منڈل فکے 395 یونیورسٹیوں کو اس سے متعلق کیا جائے گا۔

مشہور مورخ شان محمد نے بتایا کہ جاٹ برادری کے راجہ مہندر پرتاپ سنگھ جنگ آزادی کی اہم ہستیوں میں سے تھے اور ایک اور سیکولر جمہوری ہندوستان کے تئیں ان کے عزم نے ان کا قد کافی بڑھا دیا تھا۔ سیکولرازم کے تئیں ان کے عزم کا موازنہ مہاتما گاندھی اور پنڈت جواہر لال نرو سے کیا جاتا ہے۔

سال 2014 میں بی جے پی کے کچھ مقامی لیڈروں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کی دلیل تھی کہ راجہ مہندر پرتاپ سنگھ نے اے ایم یو کے قیام کے لئے زمین عطیہ کی تھی۔ یہ معاملہ تب اٹھا جب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تحت سٹی اسکول کی 1.2 ہیکٹر اراضی کی لیز کی مدت ختم ہو رہی تھی اور راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے قانونی وارث لیز کی تجدید نہیں کرنا چاہتے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago