Categories: قومی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آکسیجن کی سپلائی اور اُس کی دستیابی پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آکسیجن کی سپلائی اور اُس کی دستیابی پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی

وزیر اعظم نریندرمودی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ مختلف ریاستوں کو بلا رکاوٹ اور آسانی سے آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔ ملک بھر میں آکسیجن سپلائی کے معاملے پر نظرثانی کرنے اور اس کی دستیابی کو اور بہتر کرنے کے طورطریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کےلیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب مودی نے رکاوٹ کی صورت میں مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری طے کرنے کی ضرورت پر بات کی۔

انہوں نے وزراءسے بھی کہا کہ وہ ریاستوں کو آکسیجن کی سپلائیاور پیداوار بڑھانے کے مختلف اختراعی طریقے تلاش کریں۔ وزیر اعظم نے ریاستوں کو آکسیجن کی تیزی سے سپلائی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاستیں جمع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت رویہ اپنائیں۔

جناب مودی نے آکسیجن کی پیداوار اس کی تقسیم میں تیزی اوراسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرنے کے اختراعی طریقے جیسے کئی امور پر زور دیا۔ انہوں نےبتایا کہ ریاستوں کے ساتھ تال میل کے ذریعہ کام کیا جارہا ہے تاکہ اُن کی آکسیجن کی مانگ اور اُسی کے حساب سے مناسب سپلائی کو یقینی بنانا جا سکے۔

وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ کس طرح ریاستوں کی آکسیجن سپلائی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ فی الحال 20 ریاستوں کو چھ ہزار 785 میٹرک ٹن روزانہ رقیق میڈیکل آکسیجن کی مانگ ہے، بھارت سرکار کل سے ان ریاستوں کو چھ ہزار 822 میٹرک ٹن مختصکی ہے۔

لمبی دوری کی بلا رکاوٹ ٹینکروں کی آمدورفت اور جلدی سےسپلائی کےلیے ریلویز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 105 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن کی پہلی کھیپ ممبئی سے Vizag پہنچی۔اسی طرح خالی آکسیجن ٹینکروں کو ہوائی جہاز کے ذریعہ سپلائر تک پہنچایا جارہا ہے تاکہ آکسیجن کی سپلائی کے اوقات میں کمی کی جاسکے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago