Categories: قومی

وزیراعظم نریندر مودی نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی ستائش کی

وزیراعظم نریندر مودی نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی ستائش کی

اے آئی یو کے 95 ویں اجلاس اور وائس چانسلرز کے قومی سیمینار میں وزیر اعظم کا خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی تعلیمی پالیسی 2020کی ستائش کی ہے اور اسے عالمی پیمانے کے مطابق مستقبل کی ضرورتوں پر مبنی پالیسی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی میں معروف ماہر تعلیم اور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلیرادھا کرشنن کے وژن کو بھرپور طریقے سے شامل کیاگیا ہے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آج بھارتی یونیورسٹیوں کی ایسوسی ایشن کی 95 ویں سالانہ میٹنگ اور وائس چانسلروں کے قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ مرکز ملک میں ادارہ جاتی اور تعلیمی قوت پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں خاص صلاحیتیں ہوتی ہیں اور ادارہ جاتی قوت کے ذریعہ اُن کے عزم کو مستحکم کرنے سے وہ ذہنی اور اخلاقیاعتبار سے اور مضبوط ہوں گے۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں اور ان کی صلاحیتوں پر توجہ مرکوزکئے جانے کی ضرورت پر یہ کہتے ہوئے زور دیا کہ ہمارے خوابوں کے خود کفیل بھارت کی تکمیلان کے سرگرم تعاون سے ہی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز ملک کے مختلف شہروں میں انڈین اسکل انسٹی ٹیوٹ قائم کررہا ہے، تاکہ ملک میں نوجوانوں کو بہترین تربیت فراہم کی جاسکے۔

بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اُن کی تعلیمات نے بھارت اور اس کے شہریوں کو ایک پُرامناور کامیاب راستے پر چلنے میں مدد کی ہے۔

بھارتی یونیورسٹیوں کی ایسوسی ایشن اِس سال 14 اور 15 اپریل2021 کو اپنی 95 ویں سالانہ میٹنگ کا انعقاد کررہی ہے۔اس موقع پر بھارتی یونیورسٹیوں کی ایسوسی ایشن کا 96واں یوم تاسیس بھی منایا جارہا ہے۔ اسے 1925 میں ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن اور ڈاکٹر شیاماپرساد مکھرجی جیسی عظیم ہستیوں کی سرپرستی میں قائم کیاگیا تھا۔

میٹنگ کے دوران وائس چانسلروں کے ایک قومی سیمینار کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے، جس کا موضوع ہے: ’بھارت میں اعلیٰ تعلیم میں یکسر تبدیلی لانے کے لیے قومی تعلیمی پالیسی2020 کا نفاذ‘ گجرات کے گورنر اور وزیر اعلیٰ اور تعلیم کے مرکزی وزیر بھی اِس تقریب کے افتتاحی اجلاس کےدوران موجود تھے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اوپن یونیورسٹی گجرات اس تقریب کی میزبانی کررہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago