Categories: قومی

وزیر اعظم نریندر مودی جی 7سمٹ میں ورچوئل خطاب کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی جی 7سمٹ میں ورچوئل خطاب کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج اور کَل جی 7 سمٹ کے آﺅٹ ریچ اجلاس میں ورچوئل طریقے سے شرکت کریں گے۔ برطانیہ کے وزیرا عظم بورس جانسن نے ، سمٹ کے لیےجناب مودی کو مدعو کیا ہے جو انگلینڈ میں کَل کورن وال میں شروع ہوئی ہے۔G-7کی صدارت، فی الحال برطانیہ کررہا ہے اور اُس نےG-7سمٹ کے لیے مہمان ملکوں کے طور پر ، آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ بھارت کو مدعو کیا ہے۔ یہ میٹنگHybrid طریقے سے منعقد کی جارہی ہے۔ 7 ملکوں کا یہ گروپ، ایک غیر رسمی گروپ ہے جس میں امریکہ ، کینیڈا ، فرانس ، جرمنی، اٹلی، جاپان اور برطانیہ شامل ہیں۔

سمٹ کا موضوع ”ماضی کے نقصانات کی بھرپائی ہے“ اوربرطانیہ نے اپنی صدارت کے لیے چار ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی ہے۔یہ ہیں مستقبل کی وباﺅں سے نمٹنے کے نظام کو مستحکم کرتے ہوئے کورونا وائرس سے عالمی بحالی کی قیادت، آزادانہ اور شفاف تجارت کی حفاظت کرکے مستقبل کی خوش حالی کو فروغ دینا، آب و ہوا میں تبدیلی پر قابو پانا اور کرہ ارض کے تنوع کا تحفظ کرنا، نیز مشترکہ اقدار اور کھلے معاشروں کی حمایت اور وکالت کرنا۔

اسی دوران برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ساتھی عالمی رہنماوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ کووڈ وبا کے بعد ، بحالی کرکے ایک بہتر ماحول تیار کریں۔

Cornwall میںG-7 سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جانسن نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ 2008 کے مالی بحران کے دوران کی گئی غلطیوں سے سبق حاصل کیا جائے اور نا برابری سے نمٹا جائے۔

Carbis خلیج کی سمندر کے کنارے تفریح گاہ پر ایک دن کی بات چیت کے بعد رہنما ، قریب کے ہی ایک مقام پر ملکہ کی طرف سے دیئے گئے ایک عشائیے میں شامل ہوئے۔سمٹ کے ایجنڈے میں کووڈ ویکسین کی تقسیم بھی سرفہرست ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ہندوستان کو جی۔ 7 کے توسیعی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔ تفصیلی اجلاس میں بطور مہمان شرکت کے لیے آسٹریلیا ، جنوبی کوریا اور جنوبی افریقہ کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے جمعرات کے روز پریس بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم مودی جی۔ 7 کے توسیعی اجلاس میں دوسری بار شرکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل سال 2019 میں انہیں فرانس کی جانب سے اجلاس میں شرکت کی دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔

امریکہ ، جاپان ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی اور کینیڈا پر مشتمل جی۔ 7 بلاک کے اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما لندن میں ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی کو بھی اس اجلاس میں شرکت کے لیے وہاں جانا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے وزیر اعظم نے اپنا برطانیہ کا دورہ منسوخ کردیاتھا۔

ترجمان کے مطابق ، جی ۔7 اجلاس میں کورونا وبا سے نمٹنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago