Categories: قومی

وزیر اعظم نریندر مودی ، گجرات میں متعدد پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم 16 جولائی کو گجرات میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور انھیں قوم کے نام وقف کریں گے وزیر اعظم گجرات سائنس سٹی میں ایکوئیٹکس اینڈ روبوٹکس گیلری اور نیچر پارک کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 جولائی 2021 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ گجرات میں ریلوے کے متعدد اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور متعدد پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ جناب مودی تقریب کے دوران گجرات سائنس سٹی میں ایکوئیٹکس اینڈ روبوٹکس گیلری اور نیچر پارک کا بھی افتتاح کریں گے۔

ریلوے کے ان پروجیکٹوں میں ازسرنو ڈیولپ کیا گیا گاندھی نگر راجدھانی ریلوے اسٹیشن، گیج تبدیل شدہ اور برق باری سے لیس کی گئی مہیسانا ۔ وریٹھا لائن اور پہلی مرتبہ برق کاری سے لیس کیا گیا سریندر نگر ۔ پیپاواو سیکشن شامل ہیں۔

وزیر اعظم گاندھی نگر راجدھانی اور وریٹھا کے درمیان دو نئی ٹرینوں یعنی گاندھی نگر راجدھانی ۔وارانسی سپرفاسٹ ایکسپریس اور ایم ای ایم یو سروس ٹرینوں کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔

گاندھی نگر راجدھانی ریلوے اسٹیشن کا ری ڈیولپمنٹ

گاندھی نگر راجدھانی ریلوے اسٹیشن کا اپ گریڈیشن 71 کروڑ روپئے کی لاگت سے کیا گیا ہے۔ اسٹیشن کو جدید ہوائی اڈوں کی طرح عالمی معیار کی سہولتیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس اسٹیشن پر ایک خصوصی ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر، ریمپ، لفٹ، وقف پارکنگ اسپیس وغیرہ کی سہولت دستیاب کراکر اسے دویانگ جنوں کے استعمال کے لیے سازگار اسٹیشن بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ پوری عمارت کا ڈیزائن گرین بلڈنگ ریٹنگ فیچرس کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ جدید ترین ایسٹیریر فرنٹ میں 32 تھیم والی روزمرہ کی تھیم پر مبنی لائٹنگ ہوگی۔ اسٹیشن پر ایک فائیو اسٹار ہوٹل بھی ہوگا۔

مہیسانا ۔وریٹھا گیج تبدیل شدہ اور برق کاری سے لیس براڈ گیج لائن (وڈنگر اسٹیشن سمیت)

293 کروڑ روپئے کی لاگت سے 55 کلومیٹر طویل مہیسانا ۔ وریٹھا گیج تبدیلی کا کام اور ساتھ ہی ساتھ 74 کروڑ روپے کی لاگت سے برق کاری کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ اس میں کل 10 اسٹیشن ہیں، جن میں وِس نگر، وڈ نگر، کھیرالو اور وریٹھا کی چار نوتعمیر شدہ اسٹیشن عمارتیں بھی شامل ہیں۔ اس سیکشن پر ایک اہم اسٹیشن وڈنگر ہے، جسے وڈنگر – موڈھیرا – پاٹن ہیریٹیج سرکٹ کے تحت ڈیولپ کیا گیا ہے۔ وڈنگر اسٹیشن کی عمارت کو پتھر کی نقاشی کا استعمال کرکے خوبصورت طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور آس پاس سرکولیٹنگ ایریا میں لینڈ اسکیپ جیسی سجاوٹ کی گئی ہے۔ وڈنگر اب ایک براڈ گیج لائن کے ذریعہ جڑ جائے گا اور اب اس سیکشن پر پسنجر اور مال گاڑیوں کو بحسن و خوبی چلایا جاسکے گا۔

سریندر نگر ۔پیپاواو سیکشن کی برق کاری

یہ پروجیکٹ کل 289 کروڑ روپئے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ پالن پور، احمد آباد اور ملک کے دیگر حصوں سے پیپاواو بندرگاہ تک بغیر کسی رکاوٹ کے مال ڈھلائی کی بلاروک ٹوک سہولت دستیاب کرائے گا۔ لوکو تبدیلی  کے سبب روکے جانے کو ٹالتے ہوئے اب یہ احمدآباد، ویرم گام اور سریندر نگر کے یارڈوں میں  بھیڑ بھاڑ کو کم کرے گا۔

ایکوئیٹکس گیلری

اس جدید ترین عوامی ایکوئیٹکس گیلری میں دنیا کے مختلف علاقوں سے متعلق آبی انواع کے لئے مخصوص مختلف ٹینک ہیں، جن میں ایک اہم ٹینک بھی شامل ہے، جس میں پوری دنیا کی اہم شارک مچھلیاں ہیں۔ یہاں ایک انوکھی 28 میٹر طویل واک وے سرنگ بھی ہے، جو ایک منفرد احساس دیتی ہے۔

روبوٹکس گیلری

یہ روبوٹکس گیلری دراصل روبوٹک تکنیک کی ترقی کو نمایاں کرنے والی ایک انٹر ایکٹیو گیلری ہے، جو یہاں آنے والے لوگوں کو روبوٹکس کے مسلسل مائل بہ ترقی شعبے کو متعارف کرانے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ اس کے داخلہ دروازے پر ٹرانسفر روبوٹ کا ایک عظیم مجسمہ لگایا گیا ہے۔ اس گیلری میں دلچسپی کی ایک خاص چیز ایک ریسپشن ہیومنائڈ روبوٹ ہے جو خوشی، حیرت اور جوش جیسے جذبات کو ظاہر کرتے ہوئے جہاں آنے والے لوگوں سے کمیونی کیٹ کرتا ہے۔ اس گیلری کے مختلف منزلوں پر الگ الگ شعبوں کے روبوٹ رکھے گئے ہیں، جو طب، زراعت، خلا، دفاع اور روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی اپلی کیشنز کو ظاہر کرتے ہیں۔

نیچر پارک

اس پارک میں مسٹ گارڈن، چیس گارڈن، سیلفی پوائنٹ، اسکلپچر پارک اور آؤٹ ڈور میز سمیت متعدد خوب صورت خصوصیات شامل ہیں۔ اس میں بچوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا دلچسپ بھول بھلیاں بھی ہے۔ اس پارک میں سائنسی معلومات سے بھرپور میمتھ، ٹیرر برڈ، سیبر ٹوتھ لاین جیسے کمیاب جانوروں کے مجسّمے بھی نظر آتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago