Categories: قومی

وزیر اعظم کے ٹی بی کے مرض سے نجات کے مقصد کے لیے 48 وارڈوں میں مہم

مہم کے پہلے مرحلے میں دیہی علاقوں میں 07.12 لاکھ اسکریننگ میں ٹی بی کے 128 نئے مریض پائے گئے

جگدل پور، 21 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

2025 تک ہندوستان کو ٹی بی کی بیماری سے پاک کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہدف کے ساتھ ضلع تپ دق  محکمہ کی طرف سے شدید ٹی بی کے مریض کی تلاش مہم شروع کی گئی ہے۔ ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے شہری علاقوں کے 48 وارڈوں میں ایکٹو کیس فائنڈنگ (اے ایف سی) مہم چلائی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کے اہلکار گھر گھر جا کر ٹی بی کے مشتبہ مریضوں کی تلاش کریں گے۔ امتحان میں بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر ان کا مفت علاج کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ٹی بی کے بارے میں بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مہم کے پہلے مرحلے میں دیہی علاقوں کے بعد دوسرے مرحلے میں شہری علاقوں میں گھر گھر جاکر جانچ کی جارہی ہے۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے شہری علاقوں میں کل 27 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں دیہی علاقوں میں   ٹی بی اسکریننگ مہم چلائی گئی، جس میں 09.40 لاکھ خاندانوں کے 07.12 لاکھ افراد کی 2500 سے زائد سرچ ٹیموں کے ہیلتھ ورکرس  نے گھر گھر جا کر اسکریننگ کی۔ جس میں ٹی بی کے 128 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ دیہی علاقوں کے بعد اب شہر کے 48 وارڈوں میں ٹی بی کی جانچ مہم چلائی جارہی ہے۔ ملازمین گھر گھر جا کر ایسے لوگوں کے  لعاب حاصل کر رہے ہیں جن میں   کھانسی، بخار، وزن میں کمی وغیرہ  جیسی علامتیں   طویل عرصے سے  سامنے آ رہی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago