نئی دہلی،29جنوری(انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے آغاز سے قبل کہاکہ اس دہائی کا لوگوںکی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے جمہوریت کے اقدار پر عمل کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا بھر پور استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

پی ایم مودی نے پارلیمنٹ ہاوس کمپلیکس میں صحافیوں کو بتایا کہ پارلیمنٹ میں نمائندے بھیجنے والے ملک کے عوام کی امید اور توقعات کے لیے اس مقدس مقام کا بھر پور استعمال کریں۔

انہوں نے سبھی ممبران پارلیمنٹ سے اس سیشن کو بہترہن بنانے کی درخواست کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس دہائی میں ہندوستان کا روشن مستقبل ہے۔

آزادی کے دیوانوں نے جو خوب دیکھے تھے اسے تیز رفتار سے ثابت کرنے کا یہ سنہرا موقع ہے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران، تمام موضوعات پر پوری طرح بحث کی جانی چاہیے اور اس دوران تمام خیالات کو پیش کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ منتھن سے بہترین امرت حاصل ہوگا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ بجٹ اجلاس بھی تاریخی ہوگا۔ سال 2020 میں وزیر خزانہ کو بہت سے مختلف پیکیجوں کا اعلان کرنا پڑا۔

اس دوران چار پانچ ’منی بجٹ‘ پیش کیے گئے۔ سال 2020 میں ’منی بجٹ‘ کا ایک سلسلہ جاری رہا۔ آئندہ بجٹ کو بھی اسی سیریز کے سیکوئل کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…