قومی

وزیراعظم نے ای کورٹ منصوبے کا کیا آغاز ،جانیئے کیا ہے ای کورٹ؟

اس میں ورچوئل جسٹس کلاک، جسٹس موبائل ایپ 2.0، ڈیجیٹل کورٹ اور ایس 3 ڈبلیواے ایس ویب سائٹ پر مشتمل ہے

نئی دہلی، 26 نومبر (انڈیا نیریٹو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یوم آئین کے موقع پر ای کورٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ یہ اقدام عدالتوں کے آئی سی ٹی کے ذریعے قانونی چارہ جوئی، وکلاء اور عدلیہ کو خدمات فراہم کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔

وزیر اعظم نے سپریم کورٹ میں یوم آئین کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں ریموٹ کا بٹن دبا کر ورچوئل جسٹس کلاک، جسٹس موبائل ایپ 2.0، ڈیجیٹل کورٹ اورایس 3 ڈبلیواے ایس ویب سائٹ کا آغاز کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یوم آئین پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد۔ یہ 1949 میں آج ہی کا دن تھا، جب آزاد ہندوستان نے اپنے لیے ایک نئے مستقبل کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ میں آئین ساز اسمبلی کے تمام ممبران اور آئین بنانے والے بابا صاحب امبیڈکر سمیت تمام آئین سازوں کے سامنے جھکتا ہوں جنہوں نے جدید ہندوستان کا خواب دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کا دن بھی ہے۔ 14 سال پہلے جب ہندوستان اپنے آئین اور اپنے شہریوں کے حقوق کا جشن منا رہا تھا، اسی دن انسانیت کے دشمنوں نے ہندوستان پر سب سے بڑا دہشت گرد حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ممبئی دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی عالمی صورتحال میں پوری دنیا کی نظریں ہندوستان پر لگی ہوئی ہیں۔ ہندوستان کی تیز رفتار ترقی، ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور ہندوستان کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی امیج کے درمیان، دنیا ہماری طرف بڑی توقعات کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس دن کو 2015 سے یوم دستور کے طور پر منایا جاتا ہے جس کی یاد میں دستور ساز اسمبلی نے 1949 میں ہندوستان کے آئین کو اپنایا تھا۔

Aamnah Farooque

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago