Categories: قومی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج 4 دِن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگی

<h3 style="text-align: center;">
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج 4 دِن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگی</h3>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج 4 دِن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں، کووڈ صورت حال میں، بیرون ملک بھارتی افراد کی بہبود، غیر مقیم ہندوستانیوں اور بھارت نژاد افراد کے بارے میں بیانات دیں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ لوک سبھا میں آج دلی کے قومی راجدھانی خطے کی حکومت سے متعلق ترمیمی بل 2021 پیش کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 لوک سبھامیں آج کانوں اور معدنیات کے فروغ اور ضابطہ بندی سے متعلق ترمیمی بل 2021، دوا سازی سے متعلق تعلیم و تحقیق کے قومی ادارے سے متعلق ترمیمی بل 2021، جواں سال بچوں کے انصاف،دیکھ بھال اور بچوں کے تحفظ سے متعلق ترمیمی بل 2021 اور جہاز رانی کے لیے سمندری علاقوں کی نشاندہی سے متعلق بل 2021 بھی پیش کئے جائیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 لوک سبھا میں درج فہرست ذاتوں سےمتعلق آئینی حکم کا ترمیمی بل 2021 مباحثے کےلیے پیش کیا جائے گا۔ اِس کے علاوہ2021-22 کے لیے ریلوے،تعلیم اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارتوں کے مطالبات زَر پربھی بحث اور ووٹنگ ہوگی۔راجیہ سبھا میں آج خوراک کی ٹیکنالوجی، چھوٹی صنعت اور اِس کےبندوبست سے متعلق بل 2019 پر بحث کی جائے گی۔راجیہ سبھا میں جَل شکتی، ریلویز اورسیاحت کی وزارتوں کے کام کاج پر بھی مباحثہ ہوگا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago