Categories: قومی

عوامی نمائندوں کو عوام کی ناراضگی کاسامنا کرنا پڑتا ہے: وزیر اعظم

شہریوں کی تکالیف پر فکر کرنا عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کی فطری ذمہ داری

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا کے ساتھ جاری لڑائی میں عوامی نمائندوں اور انتظامی افسران کے کردار کے سلسلے میں ایک بڑا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو بعض اوقات مستقل کام کرتے ہوئے عوامی ناراضگی کی آوازیں سنائی پڑتی ہیں۔ انہوں نے عوامی نمائندوں سے کہا کہ عوام کے ساتھ نرمی سے جڑنامرہم کا کام کرتا ہے۔ کسی بھی شہری کی تکلیف پر تشویش کرناعوامی نمائندوں اور انتظامی افسران کی فطری ذمہ داری ہے۔

جمعہ کے روز ، وزیر اعظم اپنے پارلیمانی حلقے کے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے براہ راست بات چیت کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پریشان حال شہریوں کی تشویش حکام اور حکومت تک پہنچانا اورحل کرنا، ہمیں آگے بھی جاری رکھنا ہے۔ ہمیں ابھی ایک لمبی لڑائی لڑنی ہے۔ بنارس اورپوروانچل کے دیہی علاقوں پر بھی بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ’جہاں بیماری ، وہیں علاج' کے اصول پر مائیکرو کٹینمنٹ زون بناکر ، جس طرح شہروں اور گاوں میں دوائیں تقسیم کی جارہی ہیں ، یہ ایک بہت اچھی پہل ہے۔ اس مہم کو مزید بڑھانا ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس مہم میں تمام عوامی نمائندوںکے شامل ہونے پر اظہار اطمینان کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سب کی اجتماعی کاوشیں اچھے نتائج لائیں گی اور بابا وشوناتھ کی کرپا سے ہم سب اس جنگ کو جیتیں گے۔ کورونا نے ہم سے کئی اپنوں کو چھین لیا ہے۔ میں ان تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ کورونا کی دوسری لہر نے ہمارے صحت کے نظام پر بہت بڑادباوپیدا کیا۔ ہم اس چیلنج کا مقابلہ ڈاکٹروں ، صحت کے کارکنوں کی محنت سے کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ یوگی کی تعریف کی

وزیر اعظم نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے کام کی خوب تعریف کرنے کے بعد دماغی بخار سے ان کی جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ریاستی حکومت انسیفلائٹس سے متاثرہ بچوں کی زندگیاں بچانے میں کامیاب رہی ہے۔ بیماری کو کافی حد تک قابو میںکیا۔ اس کا فائدہ پوروانچل میں بچوں کو ہوا۔ یہ مثال ہمیں دکھاتی ہے کہ اسی طرح کی حساسیت کو برقرار رکھنا ہے۔ کورونا کے ساتھ جنگمیں ہماری اجتماعی کوشش کام کرے گی۔ بابا وشوناتھ کے آشیرواد سے کاشی جیتے گی۔

میرے کاشی کے لوگ سب کی خدمت میں مصروف ہیں

وزیر اعظم نے اپنے پارلیمانی حلقہ میں حاصل ہوئی بے پناہ عوامی حمایت اور پیار کا ذکر کیا اور کہا کہ 2014 میں ، جب وارانسی نے مجھے ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے بھیجا تب شکریہ کہنے کے وقت ، ہم نے کچھ دینے کا وعدہ نہیں کیا بلکہ کچھ مانگا۔ لوگوں سے کاشی کو صاف ستھرا بنانے کا وعدہ کرنے کا کہا۔ میری کاشی کے لوگ سب کی خدمت میں مصروف ہیں۔ آج پوری دنیا میں کورونا سے لڑنے میں یوگا کی اہمیت بڑھی ہے ۔ یوگا اور آیوش نے لوگوں کی طاقت میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشیکا خادم ہونے کے ناطے میں ہر کاشیواسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ خاص طور پر ڈاکٹروں ، نرسوں ، ٹیکنیشن ، وارڈ بوائز ، ایمبولینس ڈرائیوروں ، آپ سب نے جو کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔ ورچوئل بات چیت کے دوران ، وزیر اعظم نے کہا کہ وارانسی کے ڈی آر ڈی او اسپتال ، بی ایچ یو کے انچارج بریگیڈیئر ڈاکٹر کے کے گپتا ، بھابھا کینسر اسپتال کے ڈاکٹر اسیم اور ڈویژنل اسپتال کے ایس آئی سی ڈاکٹر پرسن کمارسے بھی بات کی۔ ان سے تجویز طلب کی اور اسپتال کی سہولت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

ڈی آر ڈی او کا کردار قابل تعریف

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا مدت میں بنارس نے جس رفتار سے اتنے کم وقت میں آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی تعدادکئی گنا بڑھائی ہے۔ ڈی آرڈی او نے جس طرح سے اتنی جلد پنڈت راجن مشرا کووڈ اسپتال کوفعال کیا ہے ، یہ بھی اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago