Categories: قومی
پڈوچیری ’ہر گھر جل‘ درجہ حاصل کرنے والا مرکز کا زیر انتظام علاقہ بنا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">پڈوچیری اس امر کویقینی بناکر کہ مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں ہر ایک دیہی گھر کو  نل کے ذریعہ پانی کا کنکشن حاصل ہو، ’ہر گھر جل ‘ کا ہدف مکمل کرنے والا مرکز کا زیر انتظام علاقہ بن چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، مرکز کے زیر انتظام یہ علاقہ ، گوا، تلنگانہ اور انڈو مان و نکوبار جزائر کے بعد  حکومت کے فلیگ شپ پروگرام، جل جیون مشن کے تحت ہر ایک دیہی گھرانے کو نل کے ذریعہ پانی سپلائی کرنے والی چوتھی ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقہ بن گیا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">کووِڈ۔19 وبائی مرض کی وجہ سے چنوتیوں کا سامنا کرنے کے باوجود، جل جیون مشن، 2024 تک ہر ایک دیہی کنبے کو باقاعدہ اور طویل مدتی بنیاد پر تجویز کردہ کوالٹی کے حامل پانی کو وافر مقدار میں نل کے ذریعہ فراہم کرانے  کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شراکت داری میں نافذ کیا جا رہا ہے۔پڈوچیری کی حصولیابی جے جےایم کی کامیابی کا ایک اور بروقت اشارہ پیش کرتی ہے کیونکہ اب دیہی علاقوں کے عوام پانی بھرنے کے  عوامی مقامات پر بھیڑ جمع کرنے سے احتراز کرتے ہوئے گھر پر رہ کر باقاعدہ طور پر اپنے ہاتھوں کو دھوکر صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔ حالانکہ اس حصولیابی میں اسمبلی انتخابات کی وجہ سے تاخیر ہوگئی تھی، تاہم مرکز کے زیر انتظام اس علاقے کی انتظامیہ کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس کے علاوہ، پنجاب اور دادر اور ناگر حویلی، اور دمن اور دیو جیسے مرکز کے زیر انتظام علاقے نل کے ذریعہ پانی کی سپلائی کے ساتھ 75 فیصد دیہی علاقوں پر احاطہ کرنے کے سنگ میل کو عبور کر چکے ہیں۔ پنجاب کے 34.73 لاکھ میں سے 26.31 لاکھ دیہی گھرانوں (76 فیصد) کے پاس نل کے ذریعہ پانی کا کنکشن موجود ہے اور ریاست پنجاب کا منصوبہ 2022 تک تمام 100 فیصد دیہی گھرانوں پر احاطہ کرنا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">پڈوچیری کے تمام 1.16 لاکھ دیہی کنبوں کے پاس اب نل کے ذریعہ پانی کا کنکشن موجود ہے۔ مرکز کےزیر انتظام اس علاقے نے ’ہر گھر جل‘ کادرجہ طے کیے گئے ہدف سے کافی پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔ اپریل 2021 میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے سالانہ لائحہ <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">عمل کو حتمی شکل دیے جانے کے دوران، گاؤں کی سطح پر ایم جی این آر ای جی ایس، جے جے ایم، ایس بی ایم (جی)، پی آر آئی کے لئے 15 ویں مالی کمیشن امداد، ضلع معدنیاتی ترقی فنڈ، سی اے ایم پی اے، سی ایس آر فنڈ، لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ، وغیرہ جیسے مختلف پروگراموں کے اشتراک سے دستیاب مختلف فنڈس کو بروئے کار لانے کی اپیل کی گئی اور پینے کے پانی کے طویل المدت تحفظ  کی حصولیابی کے لئے ان وسائل کو یکجا کرکے ولیج ایکشن پلان (وی اے پی) تیار کیا جانا ہے۔<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> مرکز کے زیر انتظام علاقہ پانی  کی کوالٹی کی جانچ کی اپنی تجربہ گاہوں کو این اے بی ایل منظوری/ پہچان دلانے کا اور مہم کی سطح پر پینے کے پانی تمام وسائل کی جانچ کا بھی منصوبہ وضع کر رہا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">پڈوچیری کا مرکز کے زیر انتظام علاقہ اب گھر سے نکلنے والے استعمال شدہ پانی کے مؤثر ٹریٹمنٹ اور اسے از سر نو قابل استعمال بنانے کا منصوبہ وضع کر رہا ہے۔مرکز کے زیر انتظام علاقہ پانی کے وسیلے کی پائیداری کی جانب فعال طور پرکام کر رہا ہے۔ چار خطے، خصوصاً پونڈی چیری خطہ، کرائیکل، ینم اور ماہےخطہ مختلف مقامات پر واقع ہیں اور جغرافیائی اعتبار سے  ایک دوسرے سے علیحدہ ہیں۔ پڈوچیری مختلف ندیوں اور معاون ندیوں کی نعمت سے مالامال ہے۔ پڈوچیری ضلع کی پانچ ندیاں، کرائیکل ضلع کی سات ندیاں، ماہے ضلع کی دو ندیاں اور ینم ضلع کی ایک ندی سمندر سے جاکر ملتی ہیں ، تاہم ایک بھی ندی اس خطے کے اندر پیدا نہیں ہوتی۔ پڈوچیری میں آب پاشی کے 84 ٹینک اور 500 سے زائد تالاب ہیں جو گراؤنڈ واٹر ریچارنگ نظام، پینے کے پانی اور زراعت کے لئے اہم ہیں۔ پڈوچیری تالابوں کے پانی سے گاد نکالنے اور پانی کے اپنے دیگر وسائل کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل کام کر رہا  ہے جو کہ پینے کے پانی کی سپلائی اسکیموں کے لئے بہت اہم ہے۔ ایک مؤثر کمیونٹی تحریک اور شمولیت کا ہدف مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ذریعہ بہتر طریقے سے وضع کیے گئے ایک منصوبہ کے ذریعہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جے جے ایم مرکزی حکومت کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے ، جس کا مقصد 2024 تک ہر ایک دیہی گھرانے کو نل کے ذریعہ پانی کا کنکشن فراہم کرانا ہے۔ جل جیون مشن کے تحت، 2021۔22 میں، جے جے ایم کے لئے 50011 کروڑ روپئے کے بقدر بجٹی تخصیص کے علاوہ، پانی اور صفائی ستھرائی ، میچنگ اسٹیٹ شیئر اور باہری امداد کے ساتھ ساتھ ریاستوں کی مدد سے چلنے والے پروجیکٹوں  کے سلسلے میں آر ایل بی / پی آر آئی کے لئے 15 ویں مالی کمیشن ٹائیڈ گرانٹ کے تحت 26940 کروڑ روپئے دستیاب ہیں۔ اس طرح، 2021۔22 میں، دیہی گھروں میں نل کے ذریعہ پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ملک میں ایک لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر سے زائد کی سرمایہ کاری کا منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں اس طرح کی سرمایہ کاری سے دیہی معیشت کو تقویت حاصل ہوگی۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago