قومی

پرولا معاملہ: پولیس نے ہندو جاگرتی منچ کے کوآرڈینیٹر سمیت کئی لوگوں کو گرفتار کیا

پرولا چھاؤنی میں تبدیل، یمنا وادی کے بازار احتجاجاً بند

پولیس نے ہندو تنظیموں کو نوگاوں میں روکا، سڑک پر دھرنا

لو جہاد کے سلسلے میں مختلف ہندو تنظیموں کی جانب سے مہاپنچایت کے اعلان کے پیش نظر جمعرات کو پورالا قصبہ کو پولیس چھاونی میں تبدیل کردیا گیا، جب کہ پولیس نے کئی ہندو تنظیموں کے ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پرولا میں مہاپنچایت کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی دفعہ 144 سے یمنا گھاٹی ویاپر منڈل بھی ناراض ہے اور اس کے خلاف احتجاج میں بڑکوٹ، نوگاوں، پرولا، موری، ڈمٹا کے بڑے بازار مکمل طور پر اپنی مرضی سے بند رکھے۔

اگرچہ پولیس انتظامیہ کی سختی اور مہاپنچایت پر پابندی کے بعد کچھ تنظیموں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا، لیکن پولس انتظامیہ کے اس رویے کو لے کر کچھ دیگر تنظیموں میں غصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یمنا وادی کا نہ صرف بازار مکمل طور پر بند ہے بلکہ کچھ تنظیموں کے لوگ بھی مہاپنچایت کے انعقاد پر بضد نظر آئے۔ اس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور پولیس مستعد ری  اور ساتھ ہی پورے شہر کے علاقے میں سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔ اس مہاپنچایت کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی 14 سے 19 جون تک علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ پولیس نے مختلف تنظیموں کے لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے جو آج مہاپنچایت میں حصہ لینے جارہے تھے۔

ویاپار منڈل نے ہندو تنظیموں کی مہاپنچایت پر پابندی کی مخالفت کی

مقامی ویاپار منڈل  نے ہندو تنظیموں کی مہاپنچایت پر پابندی کی مخالفت کی ہے۔ سوامی کیشو گری مہاراج کی قیادت میں جمعرات کو پرولا جانے کی کوشش کر رہے بڑکوٹ راجا رام جگوڑی، تروین رانا اور ہندو تنظیموں کے حامیوں کو پولیس نے نوگاؤں کے سامنے روک دیا ہے۔ اس سے مشتعل ہو کر تنظیموں کے حامی اور کارکن سڑک پر ہی نعرے لگاتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔

اس پیچ ہندو تنظیم نے نعرہ بلند کیا کہ لو جہاد کو پہاڑوں پر نہیں چلنے دیا جائے گا۔ اس دوران جے  شری رام کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس وقت نوگاوں روڈ پر ہی لوگ لاوڈ اسپیکر کے ذریعے تقریریں کر رہے ہیں، لیکن پولیس اور انتظامیہ بھی اپنا کام کر رہی ہے۔ دوسری طرف بجرنگ دل کے تنظیمی سکریٹری وکاس ورما پرولا اسپورٹس گراونڈ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑ پر غلط کام کرنے والوں کو برداشت نہیں  کریں گے ۔

مظاہرین پرولا میں مہاپنچایت کے لیے جانے پربضد، پولیس کے ساتھ جھڑپ

ہندو تنظیموں کے حامیوں اور مظاہرین مہاپنچایت کے لیے پرولا جانے پربضد ہو گئے ۔ اس دوران ان کی پولیس سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ یمناوادی کے نوگاوں، بڑکوٹ اور پرولا کے تمام بازاروں میں تاجروں نے اپنی تمام دکانیں اور ادارے بند رکھے۔ یمنا وادی  کے ان تین بازاروں میں کوئی دکان نہیں کھلی ہے۔ ہندو تنظیموں کے کارکنان اور تاجر مہاپنچایت کے لیے پرولا جانے پر بضد ہیں، جنہیں پولیس نے روک دیا ہے۔ پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کے بعد مظاہرین دھرنے پر بیٹھ گئے جس کے باعث طویل ٹریفک جام ہوگیا۔

پولیس نے ہندو جاگرتی منچ کے کنوینر سمیت کئی لوگوں کو گرفتار کرلیا

یمناگھاٹیہندو جاگرتی منچ کے کنوینر کیشو گری مہاراج کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس پر ان کے حامی دھرنے پر بیٹھ گئے اور تمام لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے بعد گرفتار تاجروں اور ہندو تنظیم کے ارکان کو پولیس کی گاڑی میں احتجاجی مقام سے آدھا کلومیٹر دور چھوڑ دیا گیا۔ کیشو گری مہاراج نے اب 25 جون کو بڑکوٹ میں مہاپنچایت منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے پرولا-نوگاوں سڑک تقریباً ڈھائی گھنٹے تک بند رہی۔

اے ڈی ایم نے لوگوں سے امن کی اپیل کی

اے ڈی ایم تیرتھ پال سنگھ نے عوام سے اپیل کی کہ پرولا واقعہ کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر کوئی بھی گمراہ کن معلومات نہ پھیلائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گمراہ کن اطلاعات سے امن و امان کو خراب کرنے والوں کو ہر گز بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے پرولا میں امن کا نظام بنانے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago