قومی

راہل گاندھی کوفوج پر اعتماد نہیں، آج بھی 1962 کے دور میں جی رہے ہیں:انوراگ ٹھاکر

بھوپال، 27 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر پیر کو بھی دورے پر رہے۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی آج بھی 1962 کے دور میں جی رہے ہیں۔ انہیں فوج پر بھروسہ نہیں ہے۔

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پیر کو بھوپال کے تاتیا ٹوپے اسٹیڈیم میں کھیلو انڈیا کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ مدھیہ پردیش میں 30 جنوری سے کھیلو انڈیا کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دوران جب میڈیا نے ان سے راہل گاندھی کے فوج کے بارے میں بیان پر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی 1962 کے دور میں رہ رہے ہیں۔ راہل گاندھی بھارتی فوج کو بار بار نیچا دکھانے کا کام نہ کریں۔ کیا کانگریس نے بھارتی فوج کا مور ل گرانے کا فیصلہ کیا ہے؟ کیا راہل گاندھی کو بھارتی فوج پر بھروسہ نہیں؟ آپ کو چین بار بار بھاری کیوں لگتا ہے؟

کانگریس حکومت نے فوج کو برف کے جوتے اور اسنو سوٹ نہیں دیے۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کانگریس کے وقت فوجی جوانوں کو نہ برف کے جوتے ملے، نہ برف کے سوٹ، نہ بلٹ پروف جیکٹس، نہ لڑاکا طیارے۔ مودی حکومت کے آنے کے بعد دفاعی شعبے میں بھی میک ان انڈیا مہم شروع ہوئی۔ رافیل طیارے بھی موصول ہوئے اور لڑاکا طیاروں سے لے کر بلٹ پروف جیکٹس، اسنو بوٹ، اسنو سوٹ کے ذریعے فوج کو مضبوط کرنے کا کام کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں دنیا میں ہندوستان کی عزت اور طاقت میں اضافہ ہوا ہے، لیکن ملک میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اب بھی ملک کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago