Categories: قومی

اناؤکے واقعہ کو لے کر کانگریس نے قانون وانتظام پر اٹھائے سوال

اناؤکے واقعہ کو لے کر کانگریس نے قانون وانتظام پر اٹھائے سوال

راہل گاندھی بولے ہم متاثرین کے ساتھ، پرینکا نے پوچھا متاثرہ خاندان نظربند کیوں؟

اناؤ،18فروری(انڈیا نیرٹیو)

اترپردیش کے اناوضلع میں تین بچیوں کے ایک کھیت میں بندھا پائے جانے کے واقعہ کے بعدسے ریاست میں قانون وانتظام پر سوال کھڑے ہونے لگے ہیں۔ تین میں سے دو بچیوں کی موت ہوگئی اور ایک بچی کو سنگین حالت میں قانون پور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس واقعہ کو لے کانگریس نے ریاستی حکومت کو نشانے پر لیتے ہوئے قانون وانتظام پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے راج میں خواتین اور بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔

پرینکا گاندھی نے یوپی حکومت سے گزارش کی ہے کہ تیسری بچی کو علاج کے لیے دہلی منتقل کیا جائے۔ خیال رہے کہ مویشیوں کے لیے چارہ لینے گئی بچیاں ایک کھیت سے برآمد ہوئی ہیں، جن میں سے دو کی موت واقع ہو چکی ہے، جب کہ  تیسری کی حالت نازک ہے۔اسے مقامی اسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا تھا لیکن حالت میں بہتری نہ ہونے کے سبب اسے کانپور ریفر کیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اپنی فیس بک وال پر لکھا، ”اناؤکا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔ لڑکیوں کے اہل خانہ کی بات سننا اور تیسری بچی کو فوری طور پر بہتر علاج ملنا، جانچ پڑتال اور انصاف کے عمل کے لیے بے حد ضروری ہے۔“

انہوں نے مزید لکھا، ”اطلاعات کے مطابق متاثرہ کنبہ کو نظربند کیا گیا ہے۔ یہ انصاف کی راہ میں رخنہ ڈالنے والا کام ہے۔ آخر کنبے کو نظر بند کرکے حکومت کو کیا حاصل ہوگا۔

یوپی حکومت سے گزارش ہے کہ وہ کنبہ کی پوری بات سنے اور فوری اثر سے تیسری بچی کو علاج کے لیے دہلی منتقل کیا جائے۔“اس معاملہ پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی ٹوئٹ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا، ”صرف دلت سماج کو ہی نہیں بلکہ یوپی حکومت خاتون کے وقار اور انسانی حقوق کو بھی کچلتی جا رہی ہے۔ لیکن وہ یاد رکھیں کہ میں اور پوری کانگریس پارٹی متاثرین کی آواز بن کر کھڑے ہیں اور انصاف دلا کر ہی رہیں گے۔“

ادھر، دو بچیوں کی موت ہو جانے کی وجہ سے گاؤں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ گاؤں میں احتیاط کے طور پر بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ معاملہ کی تفتیش کے لیے پولیس کی چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ وہیں، متاثرہ کنبہ نے سی بی آئی سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago