Categories: قومی

راہل گاندھی پر توہین عدالت کا مقدمہ چلانے کی اجازت نہیں ملی

نئی دہلی ، 24 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ایڈووکیٹ ونیت جند ل نے اٹارنی جنرل کو خط لکھ کر راہل گاندھی کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلانے کی اجازت طلب کی تھی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ راہل گاندھی کے بیانات عدلیہ کے خلاف عام بیانات ہیں اور انہوں نے عدلیہ کے خلاف کوئی خاص بیان نہیں دیا۔ لہذا ، راہل گاندھی کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

ونیت جند ل نے کہا تھا کہ راہل نے ایک بیان دیا ہے کہ عدلیہ کو سو فیصد منصفانہ ہونا چاہئے۔ بی جے پی اپنے لوگوں کو اس میں بھر رہی ہے۔ جند ل نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کی عدلیہ کے وقار کو مجروح کرنے کی پرانی عادت ہے۔ حال ہی میں ، کیرالہ میں انتخابی دورے پر ملاپورم میں ، راہل گاندھی نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت عدلیہ پر اپنی مرضی اور طاقت مسلط کررہی ہے۔ عدلیہ کو اپنا کام کرنے سے روکا جارہا ہے۔

کیا یہی ’گڈ گورننس‘ہے: رندیپ سرجے والا

بہار قانون ساز اسمبلی میں حکومت سے سوال کرنے اور ان کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے پر اپوزیشن کے ایم ایل اے کے ساتھ مارپیٹ اور بدسلوکی کرنے پر کانگریس پارٹی نے شدید تنقید کی ہے۔ کانگریس کے رہنما رندیپ سرجے والا نے بدھ کے روز کہا کہ بہار اسمبلی کی غنڈہ گردی کو دیکھ کر ملک اور آئین کی سلامتی کے بارے میں شک پیدا ہو گیاہے۔انہوں نے ایک سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیا یہی گڈ گورننس ہے؟

کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار اسمبلی میں منگل کو جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جو کیا وہ شاید 73 سالوں میں کبھی نہیں ہوا تھا۔ جمہوریت کے مندر اسمبلی کے اندر ممبران اسمبلی کو لات اور گھونسے سے پولیس کے ذریعہ پٹوایا گیا۔ ممبرا ن اسمبلی پر پتھر بازی ہوئی۔ خواتین ممبران اسمبلی کو گھسیٹا گیا۔ ممبران اسمبلی کو مار مار کر نیم مردہ کر دیا گیا ۔ ایسا صرف اس لئے کیوںکہ وہ بہار اسپیشل آرمڈ پولیس بل کی مخالفت کر رہے تھے۔

سرجے والا نے کہا کہ "جمہوریت کا قتل کیا گیا ہے۔ کیا اسمبلی میں ممبران تھپڑ ، گھونسوں سے جانوروں کی طرح مروانا پارلیمانی روایت ہے؟ کیا یہ جے ڈی (یو) – بی جے پی کا اصل چہرہ ہے؟" انہوں نے کہا کہ منتخب ہوئے ممبران اسمبلی کے حقوق کا ایسا غبن اور توہین ہوگی تو آئین بچ پائے گا۔

ایک اور ٹویٹ میں ، سرجے والا نے اراکین اسمبلی کے ساتھ بد سلوکی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، "وطن عزیز کے لوگوں ، یہ تصویر دیکھ کر ضرور حیران ہوئیے،اپنی روح کے اندر جھانکئے، دل کے دروازے کھول کر سوچئے ، کیا یہ موتی جی ،نتیش بابو کا ’کو آپریٹیو فیڈرلزم‘ ہے؟اگر بہار اسمبلی میں یہ غنڈہ کردی ہو رہی ہے تو کیا ملک اور آئین محفوظ ہے؟ کیا یہ ہے سشاسن ؟ اس دوران ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آج اس غنڈہ گردی کے خلاف آواز اٹھانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ، جسے بی جے پی اور اس کے اتحادی بہار اور پورے ملک میں پھیلارہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago