Categories: قومی

بریکنگ نیور: ٹرینوں میں سفر کرنے والے بچوں کے لیے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حال ہی میں ایک رپورٹ میڈیا میں آئی، جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ہندوستانی ریلوے نے ٹرین میں سفر کرنے والے بچوں کے لیے ٹکٹ کے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب ایک سے چار سال کے بچوں کو ٹرین میں سفر کرنے کے لیے ٹکٹ لینا پڑے گا۔ یہ خبری مواد اور میڈیا رپورٹس گمراہ کن ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سینئر پبلک ریلیشن آفیسر امت مالویہ نے بدھ کو بتایا کہ ہندوستانی ریلوے نے ٹرین میں سفر کرنے والے بچوں کے ٹکٹوں کی بکنگ کے سلسلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ مسافروں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ چاہیں تو ٹکٹ خریدیں اور 5 سال سے کم عمر کے اپنے بچے کے لیے برتھ بک کروائیں۔ اگر وہ الگ برتھ نہیں چاہتے ہیں تو یہ سہولت مفت ہے جیسا کہ پہلے تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے بتایا کہ ریلوے کی وزارت کے 06 مارچ 2020 کے ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو مفت سفر کی اجازت پہلے کی طرح ہوگی۔ تاہم، کوئی الگ برتھ یا سیٹ (کرسی کار میں) فراہم نہیں کی جائے گی۔۔ اگر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے رضا کارانہ بنیاد پر برتھ سیٹ کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو بالغ افراد والا مکمل کرایہ وصول کیا جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago