Categories: قومی

راجیہ سبھا الیکشن: عمران پرتاپ گڑھی کو ٹکٹ ملنے سے سینئرکانگریس لیڈر نغمہ ناراض،پون کھیڑا بھی مایوس

ابوشحمہ انصاری، نئی دہلی

بی جے پی اور کانگریس نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس اور بی جے پی دونوں نے کئی چونکا دینے والے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے G-23کے کسی رکن کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ پارٹی نے ہریانہ سے بھی چونکا دینے والے نام کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا کو پارٹی نے راجستھان سے امیدوار بنایا ہے۔ ساتھ ہی پارٹی کے دوسرے ترجمان پون کھیرا کو فہرست میں جگہ نہیں ملی ہے۔ امیدواروں کے اعلان کے بعد پارٹی کے ترجمان پون کھیرا نے ٹویٹ کرکے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میری تپسیا میں کوئی کمی ضرور رہی ہوگی'۔ انہوں نے کسی کا نام یا پارٹی کے خلاف کچھ نہیں کہا۔ لیکن ان کے ٹویٹ سے لگتا ہے کہ وہ پارٹی کے فیصلے سے مایوس ہیں۔

پیر کی صبح انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا، ''مجھے پہچان کانگریس نے نہیں دی ہے۔ میں اپنی اس بات سے متفق ہوں اور قائم بھی ہوں''۔ دوسری طرف کانگریس لیڈر اور ممبئی کانگریس کی نائب صدر نغمہ نے ٹویٹ کیاہے "سونیا جی ہماری کانگریس صدر نے ذاتی طور پر مجھے 2003-04 میں راجیہ سبھا بھیجنے کا وعدہ کیا تھا، جب میں ان کے کہنے پر کانگریس پارٹی میں شامل ہوئی تھی۔ تب ہم اقتدار میں نہیں تھے۔ تب سے 18 سال ہو چکے ہیں۔ جب کہ عمران پرتاپ گڑھی کو پارٹی کی جانب سے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا بھیجا جا رہا ہے۔

میں اپنے آپ سے پوچھ رہی ہوں، کیا میں کم اہل ہوں؟''۔ ہریانہ سے راجیہ سبھا الیکشن کے لیے اجے ماکن کے نام نے یہاں کے سیاسی حلقوں میں بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ یہی نہیں، کانگریس نے ہریانہ کے سابق وزیر رندیپ سنگھ سرجے والا کو راجستھان سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بظاہر ان کی آبائی ریاست میں دھڑے بندی سے بچنے کی کوشش ہے۔ جب کہ بی جے پی نے سابق وزیر کرشن لال پنوار کو نامزد کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago