پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک مشتبہ پاکستانی طیارے کی پرواز کے بعد الرٹ جاری

سری نگر، 30نومبر( انڈیا نیرٹیو)

ضلع پونچھ میں پیر کی صبح ایک مشتبہ پاکستانی طیارے کی کنٹرول لائن کے نزدیک پرواز کے بعد ہائی الرٹ جاری کریا گیا ہے۔

بعد ازاں یہ معاملہ فضائیہ کے ساتھ اٹھایا گیا تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ پاکستانی طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح پیش آیا اور اس کا پتہ اُس وقت چلا جب کنٹرول لائن کے نزدیک شہپور اور سوجیان کے درمیان دھوئیں کی ایک لکیر بن گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے مشتبہ طیارے نے کنٹرول لائن کے نزدیک کم و بیش ساڑھے تین کلو میٹر تک پرواز کی۔انہوں نے مزید کہا چوں کہ یہ بات طے ہے کہ کسی ہندستانی طیارے نے وہاں سے کوئی اڑان نہیں بھری اس لیے جو دھوئیں کی لکیر پائی گئی ہے، وہ پاکستانی طیارے کی پرواز سے ہی پیدا ہوئی تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ حکام نے اس معاملے کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے فضائیہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے ۔ تاکہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تصدیق کی جاسکے۔ذرائع نے مزید کہا کہ اگر چہ فضائیہ کی طرف سے ابھی کوئی بات نہیں کہی گئی ہے۔

تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔تحقیقات کے بعد یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…