Categories: قومی

آر پی ایف میں مسافروں کی سلامتی میں اضافہ کرنے کے لیے ’آپریشن یاتری سرکشا‘ کے تحت ایک ماہ طویل کل ہند مہم کا آغاز کیا

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) ، ریلوے کی وزارت کے تحت  مرکز کی ایک مسلح فورس ہے جسے ریلوے کی املاک، مسافروں کے سفری علاقے اور مسافروں کی حفاظت کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ ہندوستانی ریلوے کے ذریعے سفر کرنے مسافروں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ، آر پی ایف نے ’’آپریشن جاتی سرکشا‘‘ کے کوڈ نام کے تحت ایک کل ہند کارروائی شروع کی ہے۔ اس اقدام کے حصے کے طور  پر ، مسافروں کو خامیوں سے پاک تحفظ فراہم کرنے کے لیے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔جن میں ٹرینوں میں حفاظتی بندوبست،اسٹیشن پر مناسب تعداد میں فورس کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی، فعال مجرموں کی نگرانی، مجرموں کے بارے میں انٹلیجنس جمع کرنا اور اس کے بعد کی کارروائی کرنا،بلاک اسپاٹس اور جرائم کی نشاندہی کرنا شامل ہیں۔ مسافروں کے خلاف جرائم کو کم کرنے کے لیے قابل عمل حکمت عملی تیار کرنے کی غرض سے ، ریلوں/ سیکشنز اور دیگر کے درمیان سکیورٹی کو بڑھانا ہے۔ تمام شراکت داروں کے ساتھ  رابطہ قائم کیا جارہا ہے اور مسافروں کے تحفظ کو باقاعدگی سے مستحکم کرنے کے لیے ، مشترکہ کارروائی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

آپریشن جاتی سرکشا کو تحریک دوام بخشنے کے لیے ، جولائی 2022 میں آر پی ایف کے ذریعے مسافروں کا نشانہ بنانے والے مجرموں کے خلاف  ایک ماہ طویل ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔ مہم کے دوران، آر پی ایف کے اہلکاروں نے 365 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ  جی آر پیز کے حوالے کیا، جس کی بنیاد پر مسافروں سے متعلق جرائم کے 322 معاملات درج کئے گئے ، یعنی مسافروں کے سامان کی چوری، منشیات، ڈکیتی، چین چھیننے وغیرہ کے معاملات کا پتہ چلا۔ مسافروں کا ایک کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کا چرایا ہوا سامان یا تو ان مجرموں سے برآمد کیا گیا یا ان جرائم کی تحقیقات کے دوران اسے ضبط کیا گیا ہے۔

آر پی ایف مستقبل میں بھی ہندوستانی ریلوے میں مسافروں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ اس کے رد عمل، تاثیر اور رسائی کو بڑھانے اور خدمت کے اپنے عہد اور مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مہم شروع کرکے ، رد عمل کو بہتر بنایا جائے اور ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے ذریعے کام انجام دیا جائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago