قومی

سمندرگپتاکشیپ اورچاردیگرافرادکوآئی آئی ایم سی اے اے’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ’سےنوازاگیا

گوہاٹی میں مقیم نامور صحافی ڈاکٹر سمندر گپتا کشیپ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن(آئی آئی ایم سی) کے چار دیگر سابق طلباکو اتوار کو نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب میں آئی آئی ایم سی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے ذریعہ “لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز” سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈز آئی آئی ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر سنجے دویدی نے تقسیم کئے۔ 1980 کی دہائی کے وسط میں آئی آئی ایم سی سے ترقیاتی صحافت میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر کشیپ نے 2020 میں آسام میں اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر کے طور پر تعینات ہونے سے پہلے، تقریباً چار دہائیوں تک صحافی کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ایوارڈ کے دیگر چار فاتحین میں تجربہ کار کمیونیکیشن ریسرچر اور آئی آئی ایم سی کی سابق ڈین پروفیسر گیتا بامیزئی، ‘ماسٹر مائنڈ انڈیا’ کی تجربہ کار ٹی وی پروڈیوسر اور ‘ کون بنے گا کروڑ پتی’ فیم انیتا کول باسو، تجربہ کار سیاسی مبصر پرکاش پاترا اور سینئر آئی آئی ایس افسر اے اوراگ واجپئی ہیں۔

 شمال مشرق سے آئی آئی ایم سی کے دو دیگر سابق طلباء، ٹائمز ناؤ نارتھ ایسٹ کے نامہ نگار نیبر ڈیکا اور میزورم کے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ پی لی ایٹے بھی 2023 کے لیے آئی آئی ایم سی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے مختلف ایوارڈ جیتنے والوں میں شامل تھے۔

 ایک آئی ایف ایس آفیسر، کو پبلک سروس کے لیے ایک ایوارڈ کے لیے چنا گیا۔1967 میں قائم کیا گیا، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن دنیا کا سب سے مشہور ادارہ ہے جو ترقیاتی مواصلات، تعلقات عامہ اور اشتہارات میں مہارت رکھتا ہے۔ اس کے سابق طلباپوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago