Categories: قومی

کانگریس کے سینئر لیڈر آسکر فرنانڈیز انتقال کر گئے

نئی دہلی، 13 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ آسکر فرنانڈیز کا پیر کے روز منگلورو میں 80 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے اوراسپتال میں داخل تھے۔

فرنانڈیز کو جولائی 2018 میں یوگا کرتے ہوئے چوٹ لگنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد  دماغ میں خون کے جمع ہونے کو دور کرنے کے لیے ان کی سرجری ہوئی  اور تب سے وہ آئی سی یو میں رہے۔

فرنانڈیز کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر تھے۔ اسی دوران انہوں نے وزارت محنت و روزگار کا اضافی چارج سنبھالا۔ اس سے پہلے پہلی یو پی اے (یو پی اے ون) حکومت میں، وہ کھیلوں کے وزیر، پرواسی بھارتی معاملوں کے وزیر،محنت اور روزگار کے وزیر، مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر تھے۔  راجیو گاندھی کے وزیر اعظم رہتے وہ پارلیمانی سکریٹری بھی  رہے۔

آسکر فرنانڈیز 1980 میں کرناٹک کی اڈوپی سیٹ سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ اس کے بعد وہ 1984، 1989، 1991 اور 1996 میں لوک سبھا کے رکن رہے۔ اس کے بعد وہ 1998 میں بی جے پی کے جے رام شیٹی سے ہارنے کے بعد راجیہ سبھا گئے۔ اس کے بعد وہ راجیہ سبھا میں ہی  رہے اور لوک سبھا کا الیکشن نہیں لڑا۔

آسکر 27 مارچ 1941 کو روکے فرنانڈیز اور لیونیسا فرنانڈس کے ہاں پیدا ہوا۔ 1972 میں انہوں نے اڈوپی میونسپل کونسل کے کونسلر کی حیثیت سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کے پسماندگان میں بیوی بلاسم فرنانڈیز، بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔منگلورو یونیورسٹی نے سال 2010 میں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری  سے سرفراز کیاتھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago