Categories: قومی

سب کا ساتھ سب کا وکاس اصول کے تحت این ڈی اے کے سات برس

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت کے سات سالہ دور حکومت میں ملک 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کے اصول پر عمل پیرا ہے۔

مسٹر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام "مان کی بات" میں وطن عزیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کے حکمرانی کے سات برسوں کے دوران حکومت نے ہر لمحہ ملک کی خدمت میں پوری لگن کے ساتھ کام کیا ہے اور ان سات برسوں میں جو بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ ملک اور اہل وطن کی رہی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ "ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوستان اب دوسرے ممالک کی سوچ اور ان کے دباؤ میں نہیں، اپنے عزم سے چلتا ہے۔ جب ہم دیکھتے ہیں کہ اب ہندوستان اپنے خلاف سازش کرنے والوں کو منھ توڑ جواب دیتا ہے تو ہماری خود اعتمادی اوربڑھ جاتی ہے۔

جب ہندوستان قومی سلامتی کے معاملات پر سمجھوتہ نہیں کرتا ، جب ہماری افواج کی طاقت بڑھتی ہے تو ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہاں ہم صحیح راہ پر گامزن ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ ملک کی ترقی پر خوش ہیں کیونکہ 70 سال بعد پہلی بار ان کے گاؤں تک بجلی پہنچی ہے ، ان کے بیٹے اور بیٹیاں پنکھے میں بیٹھ کر روشنی میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ کتنے لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا گاؤں بھی اب ایک پکی سڑک کے ذریعہ شہر سے جڑگیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ "مجھے یاد ہے کہ قبائلی علاقے کے کچھ ساتھیوں نے مجھے یہ پیغام بھیجا تھا کہ سڑک کی تعمیر کے بعد پہلی بار انہیں لگا کہ وہ بھی باقی دنیا سے جڑگئے ہیں۔ ایسا ہی کوئی بینک اکاؤنٹ کھلنے پر اپنی خوشی کا اشتراک کرتا ہے۔ جب کوئی مختلف اسکیموں کی مدد سے کوئی نیا کام شروع کرتا ہے تو وہ مجھے اپنی اس خوشی میں بھی مدعو کرتا ہے۔

'پردھان منتری آواس یوجنا' کے تحت مکان ملنے کے بعد مجھے اپنے شہریوں سے گرہ پرویش کے انعقاد کے موقع پر کتنے ہی دعوت نامے ملتے رہتے ہیں۔ ان سات برسوں میں آپ سب کی کروڑوں خوشیوں میں میں شامل رہا ہوں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago