قومی

لدھیانہ میں سیور گیس لیک، کتنے لوگوں کی ہوئی موت؟ کیا ہے پورا معاملہ؟

لدھیانہ،30اپریل( انڈیا نیرٹیو)

پنجاب کے لدھیانہ میں اتوار کی صبح سیور گیس لیک ہونے سے10لوگوں کی موت ہوگئی ہے، جب کہ 12سے زیادہ لوگوں کی طبیعت بگڑگئی ہے۔ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ پولس نے پورے علاقہ کو خالی کرالیا ہے اور فائربریگیڈ اوراین ڈی آر ایف کی ٹیم راحت بچاؤمیں لگی ہوئی ہے۔

علاقے میں تحقیقاتی مہم چلائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق گیاس پورہ کے علاقے میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ایمبولینس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اچانک گیس لیک ہونے سے بھگدڑ جیسی صورتحال بن گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گیس پاس کی ہی ایک فیکٹری سے لیک ہوئی ہے۔ جیسے ہی اس بارے میں لوگوں کو جانکاری ملی، سب ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ زیادہ تر لوگ بھاگ کر فیکٹری سے دور پہنچ گئے ہیں۔

جائے حادثہ کے نزدیک رہنے والے ڈاکٹر شمبھو نارائن سنگھ نے بتایا کہ ان کے گھر کے پانچ آدمی گیس لیک ہونے کے بعد بے ہوش ہوگئے ہیں۔ مجھے گھر کے نزدیک نہیں جانے دیا جارہا ہے۔

آس پاس کے سبھی لوگوں پر اس کا اثر پڑا ہے۔ موقع پر موجود انجل کمار نے بتایا کہ میرے چاچا کی یہاں آرتی کلینک نام سے شاپ ہے۔ ان کا پورا خاندان بے ہوش ہوگیا ہے۔ 2 لوگوں کی لاش اب بھی گھر میں پڑی ہوئی ہے۔ انجل نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ کی لاشیں پوری طرح سے نیلی پڑچکی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago