شہلا رشیدکے والد نے جانچ کی مانگ کی، کہا کہ میری بیٹی ملک دشمن عناصر  سے پیسے لیتی ہیں

Shehla Rashid father filed criminal complaint against her. Says her activities anti National. Also says facing death threat from her

(انڈیا نیرٹیو)

میرٹھ کا ایک لڑکا اس کے ساتھ شادی کرنے والا بھی تھا۔ جب اس نے مجھ سے شادی کی بات تو میں نے کہا کہ نہیں ابھی میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ حالاں کہ اس نے مجھ سے کہا کہ آپ میرٹھ آجائیں تاکہ اس کی شادی ہوسکے تو میں نے کہا کہ نہیں ابھی مجھے اس کی شادی نہیں کرنی ہے۔ اس کے بعد میں گھر ہی بیٹھا رہا ۔اس کے بعد شہلا اچانک قومی سیاست سے ناطہ توڑ کر کشمیرمیں آگئی اور یہاں کی سیاست میں دل چسپی لینے لگی۔

Shehla Rashid father filed criminal complaint against her. Says her activities anti National. Also says facing death threat from her.

ایک سوال کے جواب میں جب شہلا کے والد سے جب پوچھا گیا کہ کیا پیسے ہندستان سے آتے ہیں یا کوئی باہر کا آدمی پیسہ دیتا ہے؟ تو اس سوال کے جواب میں کہا کہ ہندستان سے پیسہ کیوں آئیں گے؟ آپ ہی بتائیں کہ کوئی ہندستانی اپنے ملک کو توڑنے کے لیے کیوں پیسے دے گا؟ میر اجواب اس سلسلے میں یہی ہے کہ شہلا کو باہر سے پیسے سے ملتے ہیں اور فارن ایجنسیاں انہیں پیسے دیتی ہیں۔

پیسے دینے والے لوگ امریکہ میں مقیم ہیں جیسے ظہور بٹالی   اور فیروز پیر زادہ وغیرہ ، ان جیسے لوگ امریکہ میں بیٹھ کر اس طرح کی پالیسی بناتے ہیں اور وہی سب پیسے فراہم کرتے ہیں۔دراصل شاہ فیصل جب ایجوکیشنل لیو پر امریکہ گیا تو وہیں بیٹھ کر ان لوگوں نے یہ پلان کیا کہ کیسے پیسے اور دیگر لوازمات کی فراہمی ہوپائے گی۔

میڈیا والوں نے  جب عبد الرشیدسے یہ سوال پوچھا کہ کیا جے این یو میں جو نعرے لگائے گئے ان میں بھی ان فنڈنگ کا کوئی رول تھا؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کے نعرے نہیں لگانی چاہیے تاہم جے این یو معاملے میں فنڈنگ کو لے کر انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ، البتہ شہلا کو کیا مجبوری تھی کہ رشید انجینئر سے جے این یو میں لکچر کروائے؟جے این یو کے سارے مسائل داخلی تھے تو پھر شہلا نے کیوں رشید انجینئر سے لکچر دلوادیا؟

میڈیا نے جب ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو بھی پیسے ملے تھے؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ ہاں مجھے کہا گیا تھا کہ آپ چاہیں تو پیسے لے سکتے ہیں یا آپ کی بیٹی پیسے لے گی۔ تو میں نے کہا کہ اس سلسلے میں  میری بیٹی سے کوئی بات نہیں ہے لہذا ابھی ایک ہفتے بعد وہ آنے والی ہیں تو میں اس سے بات کرلوں گا۔

کٹھوعہ معاملے میں بھی شہلا کا نام کافی لیا گیا اس سلسلے میں شہلا کے والد نے کہا کہ شہلا کئی رفاہی تنظیمیں چلاتی ہیں۔ اس پر بھی انکوائری ہونی چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آجائے۔ جب شہلا رشید کے پاس کوئی جاب  اور نوکری نہیں ہے تو آخر کار اتنے پیسے اس کے پاس آئے کہاں سے؟ یہ بھی ایک بڑا سوال ہے۔

میں شہلا کو پچھلے تین برسوں سے سمجھا سمجھا کر تھک چکا ہوں۔ جب وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئیں تو میں نے اس کے خلاف کریمنل چارجیز لگا کر چانچ کا مطالبہ کیا ہے۔شہلا نے  سمجھانے پر مجھے دھمکی دی اس کے بعدمیں جموں بھاگ کر آیا ۔ شہلا کے خلاف چانچ کی مانگ کرتے ہوئے عبد الرشید شعری نے کہا کہ چانچ ایجنسیوں کو شہلا کی املاک کی چانچ کرنی چاہیے تاکہ تمام طرح کے فنڈنگ کا جائزہ سامنے آسکے۔

Criminal case against Shehla Rashid

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…