محنت، روزگار، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو. نے آج محنت اور روزگار کی وزارت کی سکریٹری محترمہ آرتی آہوجہ اور وزارت کے دیگر سینئر. افسران کی موجودگی میں ای-شرم پورٹل میں نئی سہولیات کا آغاز کیا۔
ای شرم پورٹل میں شامل کی گئیں نئی سہولیات پورٹل کی افادیت میں اضافہ کریں گی. اور غیر منظم کارکنوں کے رجسٹریشن کو سہل بنائیں گی۔ ای-شرم رجسٹرڈ کارکنان اب اس شرم پورٹل کے ذریعہ روزگار کے مواقع. ہنرمندی، اپرنٹس شپ، پنشن اسکیم، ڈیجیٹل اسکلنگ اور ریاستوں کی اسکیموں سے جڑ سکتے ہیں۔
اس ای شرم پورٹل میں مہاجر مزدوروں کے خاندان کی تفصیلات درج کرنے کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے۔ یہ سہولت ان مہاجر ورکرز کے لئے بچوں کی تعلیم. اور خواتین پر مرکوز اسکیمیں فراہم کرنے میں مدد کرے گی، جنہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ ہجرت کی ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ بلڈنگ اینڈ دیگر تعمیراتی مزدور. (بی او سی ڈبلیو) ویلفیئر بورڈ کے ساتھ ای-شرم پورٹل پر رجسٹریشن کنسٹرکشن ورکرز کے ڈیٹا کو مشترک کرنے کے بارے میں بھی نئی سہولت شامل کی گئی ہے. تاکہ متعلقہ بی او سی ڈبلیو بورڈ کے ساتھ ای شرم تعمیراتی مزدوروں کےرجسٹریشن کو یقینی بنایا جاسکے اور انہیں اپنے مطلب کی اسکیموں تک رسائی حاصل ہوسکے۔
جناب بھوپیندر یادو نے باقاعدہ طور پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ ای شرم ڈیٹا کو مشترک کرنے کے لیے ڈیٹا شیئرنگ پورٹل (ڈی ایس پی) کا بھی آغاز کیا۔ یہ ڈیٹا شیئرنگ پورٹل ای-شرم پر رجسٹرڈ غیر منظم کارکنوں کے لیے سماجی تحفظ/فلاحی اسکیموں کے نشانزد نفاذ کے لیے محفوظ طریقوں سے متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ای-شرم مستفیدین کے ڈیٹا کو مشترک کرنے کو ممکن بنائے گا ۔ابھی حال ہی میں، وزارت نے ان ای-شرم رجسٹریشن کرانے والے ورکرز کی پہچان کے لئے ای ۔شرم ڈیٹا کے ساتھ مختلف اسکیموں کے ڈیٹا کی میپنگ شروع کی ہے
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…