ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے وزراء کی کانفرنس 14 تا 15 اکتوبر 2022 کے دوران راجستھان کے ادے پور میں منعقد ہو رہی ہے۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت مرکزی وزیر بجلی اور این آر ای جناب آر کے سنگھ نے کی۔ بجلی کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گوجر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس تقریب میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریوں کے ساتھ ڈپٹی سی ایم/ بجلی / این آر ای وزراء نے بھی شرکت کی۔
جناب آر کے سنگھ نے بجلی کے شعبے میں حالیہ برسوں میں اضافی پیداواری صلاحیت، قومی گرڈ کی ترقی، تمام گھرانوں تک آفاقی رسائی اور دیہی علاقوں میں بہتر فراہمی کے سلسلے میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور تمام معززین کو ان کے بامقصدمدد اور تعاون کے لیے مبارکباد دی۔
اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ گزشتہ 4-5 ماہ سے بجلی کی طلب تقریباً. 11 فیصد بڑھ رہی ہے۔ لیکن حکومت مانگ کو پورا کرنے میں کامیاب رہی ہے.، یہاں تک کہ ایسے وقت میں جب توانائی کا عالمی بحران ہے۔ بین الاقوامی سطح پر کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن ہم نے بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
بتایا گیا کہ ہندوستان واحد بڑی معیشت ہے جس کے اقدامات عالمی درجہ حرارت میں. اضافے کو 2 ڈگری تک محدود کرنے کے مطابق ہیں۔ ہندوستان کا فی کس اخراج دنیا کی. اوسط کا صرف 1/3 ہے، تاہم ترقی یافتہ ممالک اس معاملہ میں دنیا کی اوسط سے 3-5 گنا ہیں۔
جناب سنگھ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہم نے بجلی تک عالمگیر رسائی حاصل کر لی ہے.، تاہم موجودہ چیلنجوں جیسے ساتوں دن چوبیس گھنٹے معیاری بجلی کی مسلسل دستیابی، قومی گرڈ کی سائبر سیکورٹی.، قابل تجدید توانائی کے انضمام وغیرہ کو پالیسی ایکشن . اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اشتراک اور تعاون کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
اس بات پر زور دیا گیا کہ ہماری مانگ 2030 تک دوگنی ہو جائے گی،. جس کے لیے صلاحیتوں میں زبردست اضافہ کرنا ہو گا. اور جس کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہو گی۔ توانائی کے نظام کو جدید بنانے. اور نئی ٹیکنالوجی جیسے گرین ہائیڈروجن، اسٹوریج، آف شور ونڈ وغیرہ کو فروغ دینے کے لیے. بھی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی .تاکہ ہندوستان کو توانائی کی منتقلی کی رفتار حاصل کرنے میں مدد ملے۔ اس مقصد کے لیے،. یہ بالکل ضروری ہے کہ ملک بھر میں ڈسکام سمجھدار اور پائیدار مالیاتی طریقوں پر عمل کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ قابل عمل ہیں۔
بجلی اور این آر ای کے مرکزی وزیر نے پاور سیکٹر کے انتہاءی اہم . اہداف کو حاصل کرنے میں ریاستوں سے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…