قومی

سربانند سونووال نے ووییگ ایکسپریس کے کام کاج کی تیاری کا جائزہ لیا

ہلکے کمرشیل ٹرک ، 70 کاریں، 50 ٹووھیلرز

نئی دہلی، 13ستمبر، 2022/ بندرگاہوں ، جہاز رانی و آبی گزر گاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر نے آج ووییگ ایکسپریس کی جاری کمرشیل آزمائشوں کا جائزہ لینے کے لیے گجرات میں گھوگھا ٹرمنل کا دورہ کیا۔ یہ ووییگ ایکسپریس شمسی توانائی بھی تیار کرتی ہے۔  ہائی برڈ توانائی سے چلنے والی فیری اپی نوعیت کی واحد فیری ہے ۔ یہ 134 میٹر طویل ہے اور 50 ٹرک ، 25 ہلکے کمرشیل ٹرک ، 70 کاریں، 50 ٹووھیلرز اور 600 مسافروں کو لے جا سکتی ہے۔ سوراشٹر اور  جنوبی گجرات کے درمیان ان نئی فیری خدمات سے سفر کے وقت میں تقریباً 70 فیصد کمی ہو جائے گی  جو سڑک اور ٹرین کے ذریعے گیارہ گھنٹے سے کم ہوکر تقریباً 3.5 رہ جائے گا۔ مرکزی وزیر نے  آج اس جہاز میں سبھی سہولیات کا معائنہ کیا اور مینجمنٹ عملے کے ساتھ اس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ ووییگ ایکسپریس کے کام

سورت کے ہزیرا شہر میں جدید ترین رو رو ٹرمنل  تیار

دین دیال بندرگاہ اتھارٹی نے ، بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت سورت کے ہزیرا شہر میں جدید ترین رو رو ٹرمنل  تیار کیا ہے۔ جس کا کام کاج آزادانہ طور پر چلایا جا رہا  ہے۔ ٹرمنل کا ڈیزائن بالکل سادہ  ہے اور عمدہ سفر میں مسافروں کے آرام کےلیے موثر ہے۔ جنوبی گجرات اور سوراشٹر کے درمیان اندرون ملک آبی گزر گاہوں  کے  ٹرانسپورٹیشن کا انتظام کر کے سفر کی سہولیات میں کئی گنا بہتری کی گئی ہے۔ اب یہ سفر کم لاگت ہو گیا ہے۔ جبکہ کنکٹیویٹی کے ذرائع سڑکیں یا ریل کافی مہنگے تھے۔ کمرشیل آزمائش 4 ستمبر سے کی جا رہی ہے ۔ اور جلد ہی ان خدمات کو شروع کر دیا جائے گا۔ فیری  میں ایک تفریحی زون بھی ہے، کئی کیفیٹیریا ہے.

وزیراعظم نریندر مودی کی فعال قیادت

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہا کہ. وزیراعظم نریندر مودی کی فعال قیادت میں حکومت ملک میں عوام ، صنعت اور کامرس کے زیادہ سے زیادہ فائدے کے لیے ساحلی آبی گزر گاہوں. اور اندرون ملک گزر گاہوں کےاستعمال پر کام کر رہی ہے۔ مودی جی کے ویژن کے مطابق ساحلی ٹرانسپورٹیشن کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لیے بہت سے نئے اور اخترعی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں بہت سی نئی پیش رفت ہوئی ہے. جس میں ملک کی بندرگاہوں پر زیادہ سے زیادہ مال کی ڈھلائی کا بھی نشانہ شامل ہے۔

جناب سونووال نے بھاونگر میں النگ – سوسیا شپ ریسائکل کارخانے کا بھی دورہ کیا۔ ان کے ساتھ سینئر افسران یوروپی مندوبین بھی تھے۔

جناب سونووال نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں. ملک آتم نربھر بننے کے نشانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ فخر کی بات ہے کہ ہمارے وزیراعظم نریندر مودی نے. دنیا میں پانچویں سب سے بڑی معیشت بننے میں ملک کی قیادت کی۔ ملک کے سبھی عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے ۔ یہ بات یقینی ہے کہ بھارت دنیا میں ایک بہترین ملک بن جائے گا۔ ووییگ ایکسپریس کے کام

حفاظت سے متعلق تربیتی ادارے  اور ملٹی اسپیشئلٹی اسپتال

کارخانے کے پلاٹ نمبر 25 اور پلاٹ نمبر دو کے دورے میں وزیر موصوف نے. ہانگ کانگ کنوینشن اور یوروپی یونین کے حفاظت ، صحت.  اور ماحولیات کے پہلوؤں سے کیے گئے کاموں کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید پلاٹوں کی جدیدکاری کی بھی تجویز رکھی تاکہ یوروپی یونین کی ضروریات پوری کی جائیں۔

جناب سونووال نے کارکنوں کی حفاظت سے متعلق تربیتی ادارے  اور ملٹی اسپیشئلٹی اسپتال کا بھی دورہ کیا . جہاں انہوں نے کارکنوں اور مریضوں سےبات چیت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago