Categories: قومی

چھوٹے شہروں کو مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تیار کرنا انتہائی ضروری : مودی

چھوٹے شہروں کو مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تیار کرنا انتہائی ضروری : مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ ” آتم نربھر بھارت“ مشن کو رفتار دینے کیلئے ’آتم نر بھر بہار ‘ بالخصوص ملک کے چھوٹے شہروںکو مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تیار کرنا بہت ضروری ہے مسٹر مودی نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے مرکز کی نمامی گنگے اور امروت منصوبہ سے متعلق بہار میں 543.28 کروڑ روپے کے سات منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہاکہ شہری غریبوں اور شہر میں رہنے والے متوسط طبقہ کے لوگوں کی زندگی آسان بنانے والی ان نئی سہولیات کے لئے وہ سبھی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ’آتم نربھر بھارت “ مشن کو رفتار دینے کیلئے آتم نربھر بہار بالخصوص ملک کے چھوٹے شہروں کو حال ہی نہیں بلکہ مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تیار کرنا بہت ضروری ہے ۔ اسی فکر کے ساتھ امروت مشن کے تحت بہار کے متعدد شہروںمیں ضروری سہولیات کے فروغ کے ساتھ ۔ ساتھ ’ ایز آف لیونگ اور ایز آف ڈوئنگ بزنس ‘ کے لئے بہتر ماحول تیار کرنے پر زور دیاجارہاہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ اربنائزیشن آج کے دور کی سچائی ہے ۔ آج پوری دنیا میں شہری علاقوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔کئی دہائیوں سے ہماری ذہنیت بن گئی اور ہم نے مان لیا تھا کہ اربنائزیشن خود میں ایک بڑامسئلہ اور بڑی رکاوٹ ہے لیکن ان کا سوچنا کچھ لگ ہے ۔ اگر اربنائزیشن مسئلہ لگتاہے تو اس میں مواقع بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بابا صاحب بھیم راﺅ امبیڈ نے تواس دورمیں ہی اس سچائی کو سمجھ لیا تھا اور وہ اربنائزیشن کے بڑے حامی تھے ۔ انہوںنے اربنائزیشن کو مسئلہ نہیں مانا ۔ انہوں نے تو ایسے شہروں کا تصور کیا تھا جہاں غریب سے غریب شخص کو بھی مواقع مل سکے اور زندگی کو بہتر کرنے کے راستے کھلے ۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago