Categories: قومی

ہر ملک کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ہر ملک کی اپنی خود مختاری ہوتی ہے جس کا دوسرے ممالک کو احترام کرنا چاہیے۔ کسی بھی ملک کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات کو اپنی پارلیمنٹ میں اٹھانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جب تک کہ وہ معاملات اس ملک کے مفادات کو متاثر نہ کریں۔

برلا نے یہ باتیں جمعرات کو برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر سر لنڈسے ہوئلے کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں کہی۔ وہ  جی۔20ممالک کے ارکان پارلیمان کے اسپیکر کے شیکھر سمیلن (پی۔20 میں ہندوستانی پارلیمانی وفد کی  قیادت کر رہے ہیں ۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں پارلیمنٹ کے ارکان پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے خیالات کا تبادلہ کریں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ کس طرح جمہوری اداروں کو عوام کے مفاد میں مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے، آج کے پہلے سیشن میں، برلا نے "وبائی مرض سے پیدا ہونے والے سماجی اور روزگار کے بحران کا سامنا کرنے کے لیے کارروائی" کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمیں پوری دنیا کو ایک خاندان سمجھتے ہوئے ایک مربوط حکمت عملی تیار کرنی ہوگی اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام پارلیمنٹ کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ایسی ترقیاتی پالیسیاں بنانی چاہئیں جس سے معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان ترقیاتی پالیسیوں پر کثیر الجہتی فورموں پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہیے تاکہ سماجی اور معاشی انصاف کے اصولوں پر مبنی ایک مناسب اور مشترکہ عالمی روڈ میپ تیار کیا جا سکے۔

وبا کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت کے کئی شعبے کووڈ 19 سے منفی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے  بھارت میں زندگی اور معاش دونوں کو بچانے پر کوششیں مرکوز ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago