سری نگر حملہ ،ماروتی کار میں سوار تین دہشت گردوں نے  کیاحملہ  ، 2 فوجی شہید

سرینگر ، 26 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

پولیس انسپکٹر جنرل کشمیر رینج نے جمعرات کو سری نگر حملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر بارہمولہ شاہراہ پر ایچ ایم ٹی کے مقام پر تین دہشت گردوں نے فوجی جوانوں پر حملہ کیا جس میں دو فوجی جوان مارے گئے۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تین دہشت گرد ایک ماروتی کار میں سفر کر رہے تھے، اور ان میں سے دو اسلحہ لے کر جارہے تھے ، جنہوں نے فوجی جوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں سے دو شدید زخمی ہوگئے۔

انہیں اگرچہ اسپتال پہنچایا گیا، تاہم بقول انسپکٹر جنرل پولیس دونوں زخمی فوجی دم توڑ گئے ہیں۔ آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ماروتی کار کا تعاقب کیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیش محمد تنظیم نے یہ حملہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لگتا ہے کہ اس حملے میں ایک یا دو غیر ملکی دہشت گردوں کی شمولیت ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس کا کہنا ہے کہ شام تک اس حملے کے بارے میں سب کچھ پتہ لگایا جائے گا۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…