Categories: قومی

بھارت کو توانائی اور دفاعی شعبوں میں’’آتم نربھر‘‘ بنانے میں مدد کرنے کے لیے اسٹارٹ اپس آگے آئیں: پیوش گوئل

نئی دہلی، 13 مارچ

صنعت و تجارت  کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بنگلورو میں ای ٹی اسٹارٹ اپ ایوارڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بحران کو کووڈ – 19 جیسے موقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ – 19 ایک بڑا بحران ہے اور ' صدی کا سب سے بڑا' بحران ایک موقع میں بدل گیا، جس میں ہمارے بہت سے لڑکے اور لڑکیاں مسائل کے اختراعی حل لے کر سامنے آئے۔جناب گوئل نے کہا کہ موجودہ جنگی بحران میں بھی کسی کو بہت سے مواقع مل سکتے ہیں۔ موجودہ یوکرین روس بحران ہم سب کے لیےبیدار ہونےکی ایک کال ہےکہ ہم خام تیل اور دفاعی سازوسامان پر انحصار نہ کریں۔ انہوں نے اسٹارٹ اپس سے کہا کہ وہ ہندوستان کو توانائی کی ضروریات میں خود انحصار بننے میں مدد کریں۔

کچھ اسٹارٹ اپ دفاعی سازوسامان کو دیسی بنانے کے لیے اختراعی طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صورت حال 8 سال قبل شروع کیے گئے میک ان انڈیا پروگرام میں بہت خوبصورتی سے فٹ بیٹھتی ہے – خود انحصار ہندوستان پہل اور کووڈ – 19 کا نتیجہ، سب کچھ مل کر ہندوستان کی ترقی کی رفتار میں مدد کر رہا ہے۔ ای ٹی کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر جناب بودھی ستوا گنگولی کے ساتھ بات چیت کے دوران، جناب گوئل نے کئی ایسی مثالیں پیش کیں جس میں مسائل کا سامنا کرنے کے لیے اسٹارٹ اپ حل فراہم کر سکتے ہیں۔وزیر موصوف نے اسٹارٹ اپس کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی ضروریات  پرتوجہ دے  رہی ہے، اور اس کے دروازے 24x7کھلے ہیں۔

بنگلورو میں ٹریفک کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے، جناب گوئل نے اسٹارٹ اپس سے کہا کہ وہ ٹریفک کو کم کرنے کے لیے حل تلاش کریں۔کل رات تقریب کے دوران بات چیت کی نشست سے پہلے، ریلوے کے وزیر جناب اشونی وشنو نے ایوارڈ پیش کیے اورمعزز حاضرین  کے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر پالیسی اسٹارٹ اپس کو مدد فراہم کرتی ہے۔اکنامک ٹائمز اسٹارٹ اپ ایوارڈ نو زمروں میں پیش کیے گئے- ان میں اسٹارٹ اپ آف دی ایئر، مڈاس ٹچ، ویمن اہیڈ، کم بیک کڈ، بیسٹ آن کیمپس، سوشل انٹرپرائز، ٹاپ انوویٹر، بوٹس ٹریپ چیمپ اور کووڈ پرمبنی بزنس ٹرانسفارمیشن شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago