Categories: قومی

فرضی خبروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی:انتخابی کمیشن

فرضی خبروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی:انتخابی کمیشن

انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ فرضی خبروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایک بیان میں کمیشن نے کہا ہے کہ اُس کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینHack کرنے کے بارے میں ایک پرانی فرضی خبر کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس اور انٹرنیٹ پر پھیلائی جا رہی ہے۔ چناؤ کمیشن نے کہا ہے کہ 21 دسمبر 2017کی اس فرضی خبر میں شرانگیزی کے ساتھ یہ دکھایا گیا ہے کہ سابق اعلیٰ انتخابی کمشنر ٹی۔ایس۔کرشنا مورتی نے یہ کہا تھاکہ ایک مخصوص پارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیںHackکرکے اسمبلی چناؤ جیتا تھا۔

2018 میں یہ معاملہ ان کے علم میں آنے کے فوراً بعد سابق اعلیٰ انتخابی کمشنر نے خود اِس غلط اطلاع کا پردہ فاش کیا تھا۔ انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر یہ فرضی خبر پھر سے پھیلا رہے ہیں۔فرضی خبر کی تردید کرتے ہوئے جناب کرشنا مورتی نے ایک بار بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ اُن کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ کچھ عرصے پہلے ایک ہندی اخبار میں جو فرضی خبر سامنے آئی تھی، اُسے اِس طرح کا تاثر دینے کے لیے دوبارہ پھیلایا جا رہا ہے کہ جیسے انھوں نے ملک میں انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں درست ہونے کے بارے میں شک و شبہ کا اظہار کیا ہو۔جناب کرشنا مورتی نے کہا کہ آنے والے چناؤ میں اس طرح کا غلط تاثر پھیلانا بالکل غلط اور شرانگیز حرکت ہے۔ انھوں نے یہ بات دوہرائی کہ الیکٹرانک ووٹنگ میشنیں انتہائی قابل بھروسہ اور درست ہیں اور ان کے موثر اور  قابل اعتبار ہونے پر انھیں ذرا بھی شک و شبہ نہیں ہے۔

سابق اعلیٰ انتخابی کمشنر نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہمارے ملک کی شان ہیں اور ان کے قابل بھروسہ ہونے پر کسی طرح کے شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انتخابی کمیشن کی ہدایت پر دلی کے اعلی انتخابی افسر نے تعزیراتِ ہند کی دفعہ 500 اور 1951 کے عوامی نمائندگی قانون کی دفعہ 128 اور 134 کے تحت ایکFIRدرج کی ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشینHack کرنے کے بارے میں انٹرنیٹ پر فرضی خبر سابق اعلیٰ انتخابی کمشنر ٹی۔ایس۔کرشنامورتی سے منسوب کیے جانے کے معاملے میں یہFIRدرج کی گئی ہے۔ اس معاملے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور اُن شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جنھوں نے چناؤ عمل کے بارے میں غلط تاثر پیدا کرنے کے لیے فرضی خبر اپلوڈ کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago