نئی حکومت کی حلف برداری اتوار کو ہوگی: راجیو شکلا
سکھویندر سنگھ سکھو ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ مکیش اگنی ہوتری، جو گزشتہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تھے، نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ ہفتہ کی شام اسمبلی احاطے میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے بعد پارٹی کے مرکزی مبصر بھوپیش بگھیل نے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے ناموں کا اعلان کیا۔ ہماچل میں پہلی بار وہ نائب وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ نئی حکومت کی حلف برداری اتوار کو ہوگی۔
58 سالہ سکھویندر سنگھ سکھو اب ہماچل کے 15ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی 60 سالہ مکیش اگنی ہوتری نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ ہماچل میں کانگریس ایم ایل اے کو متحد رکھنے اور دھڑے بندی ختم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کا فارمولہ تیار کیا گیا ہے۔
ریاستی کانگریس کے انچارج راجیو شکلا نے لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ سکھویندر سنگھ سکھو وزیر اعلیٰ ہوں گے اور مکیش اگنی ہوتری نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی حکومت کی تقریب حلف برداری اتوار کو ہوگی۔
سکھو ہمیر پور ضلع کے نادون سے قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ وہ چوتھی بار ایم ایل اے بنے ہیں۔ سکھو جوہماچل پردیش یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ ہیں، نے جارحانہ سیاست کرتے ہوئے کانگریس لیڈر کے طور پر اپنی پہچان بنائی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…