قومی

سکھویندر سنگھ سکھو ہماچل کے 15ویں وزیر اعلیٰ بنے، گورنر نے دلایا حلف

مکیش اگنی ہوتری نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا، کسی وزیر کو حلف نہیں دلایا گیا

شملہ، 11 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے اتوار کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ 58 سالہ سکھو ہماچل کے 15ویں وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ ہماچل کے گورنر راجندر وشو ناتھ ارلے کر نے راجدھانی شملہ کے تاریخی رج میدان میں منعقدہ ایک تقریب میں سکھو کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

مکیش اگنی ہوتری نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ سکھو نے دوپہر 1.50 بجے ہندی میں حلف لیا۔ ان کے بعد اگنی ہوتری نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ انہوں نے بھی ہندی میں حلف   لیا۔ تاہم وزراء   کونسل کے ارکان نے ابھی تک حلف نہیں لیا ہے۔

خوشگوار موسم کے درمیان سکھویندر سنگھ سکھو کی حلف برداری کی تقریب  کے اس خاص موقع پر ان کی ماں سنساری دیو(85)بھی گواہ بنیں۔

  جنہیں راہل گاندھی نے اپنے ساتھ ڈائس پر بٹھایا۔ اس تقریب میں کانگریس کے کئی بزرگ رہنما پہنچے۔ اس تقریب میں سابق قومی صدر راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی شرکت کی۔

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا، سابق مرکزی وزیر آنند شرما نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

ڈائس پر موجود کانگریس قائدین نے سب سے پہلے آنجہانی  وزیر اعلیٰ ویربھدر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے مقام پر لوگوں کی بڑی تعداد  موجود تھی۔ گراؤنڈ لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

سکھو کو تنظیم کا طویل تجربہ ہے۔

26 مارچ 1964 کو ہمیر پور ضلع کے نادون سب ڈویژن کے سیری گاؤں میں پیدا ہوئے، سکھویندر سنگھ سکھو کو تنظیم چلانے کا طویل تجربہ ہے۔ وہ 2013 سے 2019 تک چھ سال تک ریاستی کانگریس کے صدر رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ 10 سال تک ریاستی یوتھ کانگریس کے صدر رہے۔

طلبہ سیاست میں وہ این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ سکھو نے پہلی بار 2003 میں نادون سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ وہ چوتھی بار نادون سے کانگریس ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ سکھو دوسرے شخص ہیں جو ہمیر پور ضلع سے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔

ان سے پہلے پریم کمار دھومل ہمیر پور سے وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ سکھو ہماچل میں وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے والے ساتویں شخص ہیں۔ ماضی میں ڈاکٹر یشونت سنگھ پرمار، ٹھاکر رام لال، شانتا کمار، ویربھدر  سنگھ، پریم کمار دھومل اور جے رام ٹھاکر کو وزیر اعلیٰ بننے کا موقع ملا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago