Categories: قومی

سپریم کورٹ نے ہریدوار دھرم سنسد معاملے میں اتراکھنڈ حکومت سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سپریم کورٹ نے ہریدوار میں دھرم سنسند میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کے معاملے میں تحقیقات میں پیش رفت کے بارے میں اتراکھنڈ حکومت سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔ جسٹس اے ایم کھانولکر کی صدارت والی بنچ نے یہ حکم جاری کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عدالت نے درخواست گزاروں کو ہماچل پردیش حکومت کو ہماچل پردیش میں مجوزہ دھرم سنسد کے خلاف دائر تازہ عرضی کی کاپی فراہم کرنے کی اجازت دی۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو اس مجوزہ دھرم سنسد کے خلاف مقامی کلکٹر کو رپورٹ کرنے کی چھوٹ دی۔ کورٹ نے12 جنوری کو   درخواست گزاروں کو اس بات کی اجازت دی تھی  کہ وہ دیگر مقامات پر ہوئے  ایسے واقعات کے خلاف مقامی انتظامیہ کواپنی درخواست دیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ عرضی صحافی قربان علی اور پٹنہ ہائی کورٹ کی سابق جج اور وکیل انجنا پرکاش نے دائر کی ہے۔ اسی طرح جمعیت علمائے ہند اور مولانا محمود مدنی کی جانب سے ایک اور عرضی دائر کی گئی ہے، جس میں ملک بھر میں مسلم مخالف اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر سے کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ پولیس اشتعال انگیز بیانات دینے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عرضی میں یتی نرسمہانند سرسوتی کے بیان کے خلاف اتر پردیش پولیس کے ذریعہ احتجاج میں شامل سو سے زیادہ مسلمانوں کی گرفتاری کا حوالہ دیا گیا ہے۔ درخواست میں 76 وکلاء   کی طرف سے چیف جسٹس کو حال ہی میں ہریدوار میں دھرم سنسند  میں کی گئی اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف لکھے گئے خط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ خاموش تماشائی بنی رہی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago