قومی

سورت کی عدالت کا فیصلہ: راہل گاندھی کو 2 سال کی سزا

سزا 30 دن کے لیے سسپنڈ، راہل 10 ہزار روپے کے مچلکے پر رہا

سورت/ احمد آباد، 23 مارچ ( انڈیا نیرٹیو)

 سورت ڈسٹرکٹ کورٹ نے  کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کوان کے ‘مودی سرنیم’ والے  بیان پر ان کے خلاف دائر مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں قصوروار ٹھہرانے کے بعد دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ فی الحال سزا کو 30 دن کے لیے معطل رکھتے ہوئے انہیں اپیل کا موقع دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 10 ہزار کے مچلکے پر ضمانت بھی کر دی گئی ہے۔

13 اپریل 2019 کو راہل گاندھی نے بنگلورو کے قریب کولار میں ایک انتخابی ریلی میں مودی کنیت کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان دیاتھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ تمام چوروںکا سرنیم مودی کیوں ہے؟ اس پر سورت ویسٹ کے ایم ایل اے پورنیش مودی نے راہل کے خلاف ہتک عزت کی درخواست دائر کی۔ اس معاملے میں عدالت نے انہیں  آئی پی سی کی دفعہ 490 اور 500 کے تحت مجرم قرار دیا ہے۔

سورت میں استقبال میں بینر پوسٹر لگائے گئے

راہل گاندھی صبح تقریباً 11 بجے سورت ایئرپورٹ پہنچے۔ یہاں پارٹی کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ کانگریس کے گجرات ریاستی انچارج رگھو شرما، ریاستی صدر جگدیش ٹھاکر، قائد حزب اختلاف امت چاوڑا اور کئی دوسرے لیڈر سورت پہنچے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریاستی انچارج رگھو شرما نے راہل گاندھی پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بہت سی مثالیں ہیں، جب سپریم کورٹ اور دیگر عدالتوں کے فیصلوں میں انصاف ملا ہے۔ یہ صرف پریشان کرنے کی سیاست ہے، جو بی جے پی نے شروع کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago