نئی دہلی،7 جنوری (انڈیا نیریٹو)
جمہوریہ سورینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی ہفتہ کی صبح نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔ وہ مدھیہ پردیش کے اندور میں منعقد ہونے والے تین روزہ پرواسی بھارتیہ سمیلن میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس 8 جنوری سے شروع ہوگی۔
وزارت خارجہ کے مطابق جام نگر کا دورہ کرنے کے بعد وہ اندور جائیں گے۔ اپنے دورے کے دوران، سنتوکھی 8 جنوری کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ 9 جنوری کو، وہ اندور میں 17 ویں پرواسی بھارتیہ دیوس سملین 2023 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔
چندریکا پرساد سنتوکھی 10 جنوری کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ اختتامی اجلاس اور پرواسی بھارتی سمان ایوارڈ تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ 12 جنوری کو احمد آباد جائیں گے۔ 14 جنوری کو بھارت سے روانہ ہوں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…