Categories: قومی

بنگلہ دیش کی سرحد پرپکڑے گئے چینی شہری نے کیا حیران کن انکشافات

نئی دہلی ، 11 جون (انڈیا نیرٹیو)

جمعرات کی صبح ہندوستان اور بنگلہ دیش سرحد کے قریب تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ گرفتار کیے گئے چینی شہری ہان جنوے سے تفتیش کے دوران حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار چینی شہری گروگرام (ہریانہ) میں ایک ہوٹل کا بزنس پارٹنر ہے۔ اس کے دو چینی ساتھیوں کو اس سال جنوری میں اتر پردیش اے ٹی ایس نے نوئیڈا سے گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں پکڑےگئے چینی شہری اور اس کی اہلیہ مفرورتھی۔ ہندوستان کا ویزا نہ ملنے کے بعد وہ غیر قانونی طور پر آکر یوپی اے ٹی ایس کے سامنے خود سپردگی کرناچاہتا تھا۔

بی ایس ایف کے مطابق ، مالدہ ضلع کے ملک سلطان پور میں ہندوستان-بنگلہ دیش کی سرحد پر ایک 35 سالہ چینی شہری ہان جنوے کو صبح سات بجے روکا گیا۔ جب فوجیوں نے اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ اس پر ، اسے کالیچک پوسٹ لایا گیا اور تفتیشی ایجنسیوں کو آگاہ کیا گیا۔ ’دراندازی کرنے والا‘ یہ چینی انگریزی نہیں جانتا ہے ، اس لیے ابتدائی طور پر اس کے ساتھ بات چیت کرنا مشکل تھا۔ اس پر ایک سیکورٹی آفیسر جو مینڈیرن زبان کو جانتا تھا اس کو بلایا گیا۔ اس کے بعد ، خفیہ ایجنسیوں نے اس سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ ابتدائی تفتیش میں ، سیکورٹی اداروں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا ہان جنوے اکیلے ہے یا اس کے ساتھ موجود کچھ دوسرے افراد بھی ہندوستانی سرزمین میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ایجنسیوں نے اس سے بنگلہ دیش دورے کے مقصد کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی۔ اس دوران ، اس نے بہت سے چونکا دینے والے انکشافات کیے۔

چینی درانداز نے اپنا نام چین کے صوبے ہوبی کے رہائشی ہان جنوے کےطور پر بتایا۔ ہان جنوے سے ایک لیپ ٹاپ ، 3 موبائل ، ہندوستانی ، بنگلہ دیشی ، امریکی کرنسی ، بنگلہ دیشی ویزا والا چینی پاسپورٹ ، کچھ الیکٹرانک گیجٹ برآمد ہوئے ہیں۔ پوچھ گچھ اور برآمد شدہ پاسپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ کاروباری ویزا پر 02 جون کو ڈھاکہ (بنگلہ دیش) پہنچا تھا اور ایک چینی دوست کے ساتھ وہیں رہا تھا۔ 8 جون کو وہ سونا مسجد ، ضلع چمین واب گنج (بنگلہ دیش) آیا اور وہیں قیام کیا۔ 10 جون کو جب وہ ہندوستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہاتھا تو اسے بی ایس ایف اہلکاروں نے پکڑ لیا۔ چینی درانداز نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی وہ چار بار ہندوستان آیا ہے۔ وہ 2010 میں حیدرآباد اور دہلی ،گروگرام 2019 میں تین بار آیا تھا۔

اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ گروگرام (ہریانہ) کے ایک ہوٹل میں بزنس پارٹنرہے۔ اس کے چینی کاروباری ساتھی سن جیانگ کو سائبر معاشی دھوکہ دہی کے الزام میں رواں سال جنوری میں اے ٹی ایس لکھنونے پکڑا تھا۔چینی شہری کی گرفتاری کے بارے میں معلومات چینی سفارت خانے کو دی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago