Categories: قومی

اب انتخاب نہیں لڑ پائیں گے اساتذہ

بہار میں کوئی بھی کنٹریکٹ اہلکار نہیں لڑ سکتے پنچایت انتخاب، تجویز بھی بنے تو منسوخ ہوجائے گی امیدواری

پٹنہ ، یکم،فروری ( انڈیا نیرٹیو)

حکومت بہارمیں معاہدے پر کام کرنے والے اب پنچایت انتخاب نہیں لڑ سکتے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا ہے کہ جو ملازمین ریاستی حکومت کے کسی بھی محکمہ میں معاہدے پر کام کرتے رہیں گے، وہ انتخابات نہیں لڑ سکتے ہیں ۔ یہاں تک کہ معاہدہ اہلکار کسی بھی امیدوار کی تجاویز کارنہیں بن سکتے۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کنٹریکٹ  اہلکار کسی بھی امیدوار کی تجاویز کاربن جائیں تو مذکورہ امیدوار کی نامزدگی منسوخ کردی جائے گی۔ کمیشن نے اس کے لیے کئی تیاریاں کی ہیں اور بہت جلد اس اطلاع کو پبلک فورم پر شیئر کر دیا جائے گا۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے ان کے لیے بھی انتخابات لڑنے کا راستہ بند کر دیا ہے جو نوکری تو اساتذہ کی کرتے تھے لیکن انتخاب لڑ کے لیڈر بن جاتے تھے اور اپنے حلقہ میں اثر رسوخ دکھاتے تھے۔

کمیشن نے اساتذہ ، پروفیسر اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے انتخاب پر پابندی عائد کردی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے ذریعہ اس بارے میں معلومات جلد جاری کی جائیں گی۔ اس پنچایت انتخابات میں مکمل یا جزوی طور پر مدد کرنے والے اہلکار بھی نہیں لڑ سکتے ہیں۔

اصل میں بنیادی طور پر اساتذہ اور کنٹریکٹ ملازمین الیکشن جیت جاتے تھے ، پھر دونوں پوزیشنوں سے فائدہ اٹھایا کرتے تھے ۔ الیکشن کمیشن کا خیال ہے کہ ایسے ملازمین کسی بھی کام کے ساتھ انصاف نہیں کرسکیں گے ۔اس لیے ان کے انتخاب لڑنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago