Categories: قومی

تیجسوی پر بھڑک گئے نتیش کمار، کہا۔ میرے بھائی جیسے دوست کا بیٹا ہے اس لئے سنتا رہتا ہوں

پٹنہ ، 27 نومبر ساتویں اسمبلی کے اجلاس کا آخری دن بھی ہنگامہ دار رہا۔ جمعہ کو بہار اسمبلی میں گورنر فاگو چوہان کے خطاب پر بحث ومباحثہ ہوا۔ اپوزیشن پارٹی کے رہنما تیجسوی نے وزیر اعلی نتیش کمار پر نازیباتبصرہ کیا۔ بچے گننے اور پیدا کرنے کی باتیں کئی بار دہرائیں۔ حتی کہ مخالفین کو چور اور بے ایمان بھی کہہ ڈالا۔ اس پر ایوان میں ہنگامہ ہوا۔ نتیش بھی مشتعل ہوگئے۔ زبردست تکرار ہوئی۔ شاید یہ پہلا موقع تھا جب نتیش کمار اتنے غصے میں نظر آئے تھے۔ انہوں نے کہا ، ہم اب تک خاموش تھے۔ میرے بھائی جیسے دوست (لالو پرساد) کا بیٹا ہے . اسی وجہ سے سنتے رہتے ہیں۔ تم کو ڈپٹی سی ایم کیس نے بنایاتھا۔ چارج شیٹڈ تم ہوتم کیا کرتے ہو. ہم سب جانتے ہیں۔ ساتھ ہی نتیش کمار نے تیجسوی کو نصیحت بھی دی ۔ بولے آگے بڑھنا ہے تو میعارقائم رکھیں۔

Tejashwi Yadav میرے بھائی جیسے دوست کا بیٹا ہے اس لئے سنتا رہتا ہوں

در اصل شکریہ کی تحریک کے بعد جب اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کو بولنے کا موقع ملا تو انہوں نے وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف کئی ذاتی حملے کیے۔ کہا ، حکمراں جماعت میں چور اور بے ایمان لوگ ہیں۔ این ڈی اے چور دروازے سے اقتدار میں آگئی ہے۔ تیجسوی نے نتیش کمار پر بھی ذاتی تبصرہ کیا۔ تیجسوی نے کہاہمارے والد کے بارے میں کیا کیا کہا گیا۔ وزیر اعلی نتیش کمار اپنے انتخابی جلسوں میں لالو کے 9 بچوں کے بارے میں بات کرتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ لڑکی پراعتماد نہیں تھا لہذا لڑکے کی خواہش میں کچھ لوگ اپنے بچوں کا اتنا بڑا کنبہ بنالیتے ہیں۔تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعلی جی آپ کا بھی ایک بیٹا ہے ، اور ہیں بھی کہ نہیں ، لیکن دوسرے بچے کو اس لئے نہیں پیداکیا کیونکہ آپ کو بیٹی پیدا ہونے کا خدشہ تھا۔

تیجسوی پر بھڑک گئے نتیش کمار

وزیراعلی پر یہ شوبھا نہیں دیتا کہ وہ دوسروں کے بچے گنیں۔ اس کے علاوہ ان پر الزام عائد کیاکہ وہ 1991 میں قتل کے ایک مقدمے میں ملوث ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ تیجسوی نے نتیش پر کنٹینٹ چوری کے معاملے میں ان پر عائد 25 ہزارروپے جرمانے کا ذکر کیا۔۔ اس کو لے کر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ممبروں کے مابین زبردست بحث ہوئی۔ اس پر ایوان کے اسپیکر وجے کمار سنہا نے اپوزیشن لیڈر سے میعاری زبان استعمال کرنے اور نجی باتوں کے بجائے ترقی کی باتوں پر بحث کرنے کی اپیل کی لیکن تیجسوی نہیں رکے اور مسلسل نجی حملے کرتے رہے۔

Tejashwi Yadav وزیر اعلی نتیش کمار اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پر غصہ

اس کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پر غصہ ہو گئے اور جم کر انہیں کھر ی کھری سنائی۔ ناراض ہو کر ، نتیش کمار اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے جو وہ کہہ رہا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ یہ جھوٹ بول رہا ہے۔ میرے بھائی جیسے دوست کا بیٹا ہے ، اسی وجہ سے میں خاموشی سے سنتا رہتا ہوں۔ کس نے اس کے والد کو قانون ساز پارٹی کا قائد بنایا تھا، کس نے اسے نائب وزیر اعلی بنایا ، اس کو معلوم ہے۔

اس پر جے ڈی یو اور بی جے پی ممبران نے سخت اعتراض کیا

جب اس پر بدعنوانی کا الزام لگا تو ہم نے اس سے کہا جواب دولیکن جب اس نے جواب نہیں دیا تو ہم الگ ہوگئے۔ ہم کچھ نہیں بولتے ہیں۔ تیجسوی پر چارج شیٹ ہے۔ 2017 میں کیوں نہیں صورتحال واضح کیا تھا۔ انہوں نے تیجسوی یادو کونصیحت دیتے ہوئے کہا اگر آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو وقار کا خیال رکھیں۔ صرف بولنے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی ۔ جس کے پاس اکثریت ہے وہ حکومت بنائے گا۔ ہم نے معاشرے میں بھائی چارہ قائم کیا۔ شاید یہ پہلا موقع تھا جب نتیش کمار کو اس قدر ناراض دیکھا گیا ۔

Tejashwi Yadav

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago