Categories: قومی

ایئر فورس 10 دیسی لیزر اینٹی ڈرون سسٹم خریدے گی

نئی دہلی، 07جولائی (انڈیا نیرٹیو)

جموں ہوائی اڈے پر 26/27 جون کی درمیانی شب کو ہوئے ڈرون حملے کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے 10 اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کے لیے بھارتی فروخت کنندگان کے لیے ٹینڈر جاری کرکے معلوماتے طلب کی ہیں۔فضائیہ کو ایسے اینٹی ڈرون سسٹم چاہیے جو دشمن کے ڈرون کاپتہ لگانے، ٹریککرنے اورانہیں بے اثر کرنے میں اہل ہو۔ ساتھ ہی  سسٹم میں ڈرون کومار گرانے کے لیے  لیزر گائیڈڈ انرجی ویپن (لیزر-ڈی ای ڈبلیو) کی ٹکنالوجی موجود ہونی چاہئے۔

انڈین ایئرفورس (آئی اے ایف) نے خاص طور پر ہندوستانی فروخت کنندگان سے 10 کاؤنٹران مینڈ ایئرکرافٹ سسٹم (سی یو اے ایس) خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے، جسے عام بول چال میں اینٹی ڈرون سسٹم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ایئر فورس کے ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ 26/27 جون کی شب جموں ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کے دوسرے دن بولی مدعوکرنے کےلیے معلومات کے لیے درخواست (آر ایف آئی)  جاری کی گئی ہے۔ جموں ہوائی اڈ ہ پرملک میں اپنی نوعیت کا پہلا حملہ کیا گیاتھا، جس میں ایک ڈرون سے دو کم شدت والے دھماکہ خیز مواد گرا ئے  گئے تھے۔ بعدازاں جموں اسٹیشن پر اینٹی ڈرون سسٹم لگا دیا گیا ہے۔

آئی اے ایف نے آر ایف آئی میں کہا ہے کہ وہ دیسی ذرائع کے ذریعہ 10 سی یو اے ایس کی خرید کرنا چاہتی ہے۔ آئی اے ایف کوایسے  اینٹی ڈرون سسٹم کی ضرورت ہے جو دشمن کے ڈرون کا سراغ لگانے، ٹریک کرنے اور ان بے اثر کرنے  میں اہل ہو۔ ساتھ ہی سسٹم میں  ڈرون کو مارگرانے کے لیے  لیزر گائیڈڈ انرجی ویپن (لیزر-ڈی ای ڈبلیو) کی ٹکنالوجی ضرور ہونی چاہیے۔

آر ایف آئی کے مطابق اینٹی ڈرون سسٹم کی بنیادی خصوصیات میں 'ملٹی سینسر، ملٹی کِل سالیوشنس' کی تجویزشامل ہے، جو 'نو فلائی' زون میں موثر ہو اور آس پاس کے ماحول کو کم سے کم نقصان پہنچائیں۔ یہ سی یو اے ایس کراس کنٹری کی صلاحیت کے حامل دیسی بجلی سپلائی سسٹم کے ذریعہ چلائی جاسکیں اور انہیں ہوائی اور سڑک کے ذریعے لے جانے میں آسان ہو۔

آرایف آئی میں کہا گیا ہے کہ  سسٹم میں یو اے وی  کا پتہ لگانے کے لیے مرحلہ وار سرنی رڈار  ہونا چاہیے،یواے وی کی فریکوینسی کا پتہ لگانے کے لیے  ریڈیو فریکوینسی سینسر اور دشمن  کے یواے وی  کا پتہ لگانے کے لیے الیکٹرو آپٹیکل اور اورانفراریڈ سسٹم ہونا چاہیے۔ اس میں  سافٹ کِل آپشن ہونا چاہیے، جس میں گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ جیمر سسٹم اور آر ایف جیمر اور ہارڈکل آپشن (لیزر-ڈی ای ڈبلیو) شامل ہوسکتے ہیں۔ سافٹکل کا مطلب ڈرون  کے مواصلات یا نیویگیشن سگنل کو جام کرنا اور 'ہارڈ کل' سے مراد ڈرون کومکمل طورپرتباہ کرکے مارگرانا  ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago