Categories: قومی

آل انڈیا کسان کوآرڈنیشن کمیٹی کے ممبروں نے زرعی قوانین کی حمایت میں وزیر زراعت کو ایک میمورنڈم پیش کیا

Kisan Coordination Committee

آل انڈیا کسان کوآرڈنیشن کمیٹی کی نمائندگی کرنے والی مختلف ریاستوں کے عہدیداروں نے. آج کرشی بھون میں زراعت کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر سے ملاقات کی۔ تلنگانہ، مہاراشٹر، ہریانہ، تمل ناڈو اور بہار کے کسان لیڈروں نے بھی زراعت کے وزیر سے گفتگو کی۔ ان سبھی کو یہ باور کرایاگیا کہ حالیہ زرعی قوانین ہندوستان بھر کے کسانوں کے فائدے کے لئے ہیں. اور یہ قوانین ان تمام کسانوں کو بیچولیوں کے چنگل سے آزاد رکھیں گے . اور انہیں ان کے چنگل سے بچائیں گے. جنہوں نے سالوں تک ان کا استحصال کیا ہے۔ ان کا خیال تھا کہ یہ قوانین زرعی پیداوار کی خرید وفروخت میں کسانوں کو اس بات کی پوری طرح سے آزادی دیں گے. کہ وہ جس کو چاہیں اپنی پیدوار فروخت کریں.

کسان کوآرڈنیشن کمیٹی کی نمائندگی

اور انہیں زرعی پیدوار مارکیٹنگ کمیٹیوں کے حدود کے باہر کسی رکاوٹ کے بغیر تجارت کرنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو خریدار کے ساتھ سمجھوتے کرنے کا حق دینے سے پیشگی قیمت طے ہوسکے گی. اور اس سے انہیں فائدہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان زرعی اصلاحات سے کسانوں کو جدید ٹکنالوجی، بہتر بیج اور دیگر معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ زرعی سیکٹر میں پرائیویٹ سرمایہ کاری بھی راغب ہوسکے گی۔

وزیر زراعت کو آل انڈیا کسان کوآرڈنیشن کمیٹی

آل انڈیا کسان کوآرڈنیشن کمیٹی کے نگرانی میں سات ہزار سے زیادہ این جی اوز کام کرتی ہیں. اور ان کے ممبران حال ہی میں نافذ کئے گئے نئے زرعی قوانین کی حمایت کریں گے۔ یہ یقین دہانی وزیر زراعت کو آل انڈیا کسان کوآرڈنیشن کمیٹی کے نمائندوں کی طرف سے دی گئی۔ انہوں نے یہ زرعی قوانین نافذ کرنے کے لئے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اپیل کی کہ وہ ان زرعی قوانین کو واپس لینےکی مظاہرین کی مانگوں کو نہ مانیں۔ انہوں نے یہ بھی اپیل کی کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ان قوانین کو اشتہاروں کے ذریعے عوام کو باخبر کرے اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے عوام تک ان قوانین کے بارے میں بتائے۔

Kisan Coordination Committee

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago