Categories: قومی

وزیر اعظم مودی کی آمد کے بعد سیاست کا کلچر بدلا: نڈا

وزیر اعظم مودی کی آمد کے بعد سیاست کا کلچر بدلا: نڈا

. بی جے پی کے قومی صدر جے پی نے بیتیا اور چکیہکی رہلی میں کانگریس اورآر جے ڈی کو نشانہ بنایا

۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے چمپارن کی سرزمین کو مقدس اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ سرزمین ہے جس نے گاندھی جی کو مہاتما گاندھی بنانے کا کام کیا تھا۔ یہ ایک ایسی سرزمین ہے جس نے ملک اور دنیا کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ذات پات کی بنیاد پر سیاست ہوتی تھی ، لیکن 2014 کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی سیاست کی ثقافت کو تبدیل کردیا۔ اب انتخابات جیتنے کا پیمانہ ترقی بن چکا ہے۔ ذات پات ، مذہب ، علاقے کی بنیاد پر نہیں ، ترقی کے نام پر ووٹ مانگے جارہے ہیں۔ برسوں سے ، کانگریس نے غریبوں کو بااختیار بنانے کے نام پر ووٹ لیا ، لیکن غریبوں کی ترقی پی ایم مودی کی سربراہی میں ہورہی ہے۔

بدھ کے روزنڈا بیتیا اور چکیہمیں انتخابی جلسہ کر پپرا، کیسیریا ، کلیان پور اور مدھوبن کے این ڈی اے امیدواروں کی حمایت میںووٹ مانگ رہے تھے۔اس دوران ، انہوں نے اپوزیشن اتحاد کے آر جے ڈی اور کانگریس کو نشانہ بنایا۔ لالو رابڑی کے پندرہ سالہ دور حکومت کو جنگل راج سے تعبیر کرتے ہوئے ٹکڑے ٹکڑ ے گروہ سے بچنے کا مشورہ دیا۔نڈا نے کہا کہ لالو یادو کا بیٹا نوکری دینے کی بات کرتا ہے۔ یہ سن کر ہنسی آتی ہے۔ نوکری دینے کا کام مودی جی اور نتیش کمار نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال پہلے یہاں آیا تھا۔ سڑکوں کی حالت دیکھ کر مجھے ترس آتاتھا۔ اب گاڑیاں فراٹے بھر رہی ہیں۔ یہ اوپر نریندر مودی اور نیچے نتیش کمار کے ڈبل انجن کی حکومت میں ہی ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بہار میں لالو والا لالٹین راج نہیں نتیش کا ایل ای ڈی راج ہے۔ سوبھاگیہ ا سکیم سے لوگوں کے گھروں کو بجلی مہیا کرائی گئی اور اجالا اسکیم سے ایل ای ڈی۔ اب لالٹین دور ختم ہوچکا ہے ، ایل ای ڈی کا دور آگیا ہے۔ آپ لوگ روشنی میں آگئے ہیں اس لئے اندھیرے کو مت بھولئے گا۔ اندھیرے کو یاد رکھیئے گاتو اجالا اپنے آپ آتا رہے گا۔

نڈا نے کہا کہ راہل گاندھی پاکستان کا راگ گارہے ہیں اور ان کے اتحادی پاکستان کے پلیٹ فارم پر بھارت کے خلاف بولتے ہیں۔ یہی کانگریس کا اصل چہرہ ہے۔ کانگریس پرطنز کرتے ہوئے قومی صدر نے کہا کہ یہ کانگریس نہیں ہے ، یہ آئی این سی ہے۔ آئی این سی کا مطلب اٹیلیئن نیشنل کانگریس ہے۔ گاندھی نے کانگریس کو آزادی کے بعد تحلیل کرنے کو کہا ، لیکن سیاسی لالچ میں ایسا نہیں کیاگیا۔ ایک خاندان نے 60 سال ملک پر حکمرانی کی۔

بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ ، بی جے پی نے رام مندر اور 370 پر جو کہا اس کوپوراکیا۔ کانگریس نہیں چاہتی تھی کہ اجودھیا میں سری رام جنم بھومی پر رام للا کامندر تعمیر کیا جائے ، لیکن عوام کے صحیح فیصلے بنی صحیح حکومت کی دین ہے کہ ایودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر تعمیر ہو رہا ہے۔ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹا یا گیا۔ یہ بدنما داغ کی طرح تھا۔ اس پر ، راہل پاکستان کی ڈفلی بجا رہے ہیں اور ششی تھرور پاکستان سے ملک کے خلاف بول رہے ہیں۔

جے پی نڈا نے اسی طرح آرجے ڈی کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ تیجسوی یادو نے لالو کی تصویر پوسٹر سے ہٹادی ہے۔ اس سے لوگوں کے ذہنوں سے لالٹین دور کی یادیں ختم نہیں ہوںگی۔ یہ نریندر مودی ہی ہیں جنہوں نے بیٹے سے باپ کا فوٹو پوسٹر سے ہٹوادیا کیونکہ اب کام کا رپورٹ کارڈ جاری کیا جارہا ہے۔ ایسا 2014 سے پہلے نہیں ہوتا تھا۔

ہندوستھان سماچار

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago